BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سچن تندولکر سمیت بارہ کھلاڑی اور دس آفیشل لاہور پہنچے ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے جمعرات کے روز پاکستان پہنچ گئی۔

راہول ڈراوڈ کی قیادت میں بھارتی ٹیم جب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچی تو وہاں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

بارہ کھلاڑیوں اور عملے کے دس ارکان پر مشتمل بھارتی ٹیم جب ائر پورٹ پہنچی تو پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے اسے خوش آمدید کہا۔

ٹیم کی آمد کے موقع پر ایک سو سکیورٹی اہلکار ائرپورٹ پر موجود تھے جبکہ پانچ پولیس کمانڈوز کو ہوٹل کے راستے پر تعینات کیا گیا تھا۔

چھ پولیس گاڑیاں ٹیم کی ائرپورٹ سے روانگی کے وقت بس کے ساتھ تھیں۔ سرکاری پروٹوکول کی اصطلاح میں اس نوعیت کے حفاظتی اقدامات کو وی وی آئی پی سکیورٹی کا نام دیا جاتا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کوچ گریگ چیپل نے دورہِ پاکستان کے دوران کھیلے جانے میچوں کو دنیائے کرکٹ کے اہم ترین مقابلے قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ایشیز سیریز مقابلے تو کافی عرصے سے کھیلے جارہے ہیں لیکن اگر جوش و جذبہ اور دلچسپی کے نقطہِ نظر سے دیکھا جائے تو پاک بھارت سیریز سب سے اہم ہے۔‘

بھارتی ٹیم کے مینیجر راج سنگھ ڈونگرپور نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر میدان میں کش مکش نہ ہو تو کھیل کا مزا نہیں آتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ کانٹے دار ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد