BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمر گل اور رفعت مہمند کیمپ میں

عمر گل خان ان فٹ ہونے کی وجہ ایک سال تک کرکٹ سے باہر رہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ کی تاریخوں اور کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیم کا کیمپ پانچ سے دس جنوری کو کوچ باب وولمر کی زیر نگرانی قذافی سٹیڈیم لاہور میں لگایا جائے گا۔کیمپ کے لیے ان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

انضمام الحق یونس خان سلمان بٹ شعیب ملک، محمد یوسف، شاہد آفریدی عبدالرزاق، کامران اکمل، شعیب اختر، رانا نویدالحسن، محمد سمیع، دانش کنیریا، ارشد خان، محمد آصف، عمرگل، عاصم کمال، یاسر حمید اور رفعت اللہ مہمند۔

کیمپ کے لیے اعلان کردہ کھلاڑی تقریباً وہی ہیں جو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تھے البتہ فاسٹ بالر عمر گل اور اوپننگ بیٹسمین رفعت اللہ مہمند دو نئے نام ہیں۔

اوپننگ بیٹسمین کا مسئلہ پاکستان کی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف بھی رہا اور رفعت اللہ کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بطور اوپننگ بیٹسمین کے ان کی اچھی کارکردگی کی بنا پر رکھا گیا ہے۔

عمر گل نے شبیر احمد پر آئی سی سی کی جانب سے ایک سال کی پابندی کے سبب ٹیم میں جگہ پائی ہے۔

ادھر شبیر احمد انیس جنوری کو دبئی میں آئی سی سی کی بالنگ رویو کمیٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ وہ خود شبیر کے ساتھ دبئی جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جانے سے پہلے ماضی میں پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر سرفراز نواز شبیر کا بالنگ ایکشن ٹھیک کروائیں گے اور اس کی وڈیو بنا کر آئی سی سی کے سامنے پیش کی جائے گی۔

سلیم الطاف نے کہا کہ شبیر پر لگائی گئی ایک سال پابندی مکمل طور پر تو ختم نہیں ہو سکتی البتہ ہماری کوشش ہو گی کہ اس کو کم کر کے تین ماہ یا چھ ماہ کر لیا جائےـ

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد