BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 July, 2004, 14:56 GMT 19:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شعیب اختر کیمپ میں آئیں گے

News image
شعیب اختر سنیچر کے روز کیمپ میں شریک ہوں گے
فاسٹ بولر شعیب اختر ہفتے کو پاکستان پہنچ کر قومی کرکٹ کیمپ میں شمولیت اختیارکرلیں گے۔

اس طرح ان کی کیمپ میں شمولیت اور ایشیا کپ میں شرکت سے متعلق چند روز سے جاری قیاس آرائیاں ختم ہوگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی سلیکشن کمیٹی نے ایشیا کپ کے کیمپ کے لئے 26 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا جن میں شعیب اختر بھی شامل ہیں۔

لیکن راولپنڈی ایکسپریس ایشیا کپ میں شرکت کی خواہش کے باوجود قومی کیمپ میں آنے کے بارے میں تذبذب کا شکار تھے۔ اس کی وجہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا رویہ بتائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست کا تمام ملبہ ان پر لاد دیا گیا اور ان کے بارے میں منفی بیانات دیئے گئے جس سے انہیں ذہنی اذیت ہوئی۔ ان حالات میں ان کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔

شعیب اختر نےاپنے انہی خدشات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر سے دو ملاقاتوں میں بھی کیا اور چیف سلیکٹر وسیم باری سے بھی گفتگو کے دوران اسی نکتے پر بات کی۔

ان دونوں نے فاسٹ بولر کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے بارے میں مزید بیان بازی نہیں ہوگی اور وہ یکسوئی سے اپنے کھیل پر توجہ دیں جس کے بعد شعیب اختر نے کیمپ میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں پاکستان کی وجہ سے ہیں۔ وہ کاؤنٹی کرکٹ کو پاکستان پر کیسے فوقیت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ایشیا کپ کے لئے کاؤنٹی کرکٹ کے بیش قیمت کنٹریکٹ کو چھوڑ کر ملک کے لئے کھیلنا کیا ان کی حب الوطنی ثابت نہیں کرتا؟

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک جتنی بھی کرکٹ کھیلی ہے پاکستان کے لئے کھیلی ہے اور آئندہ بھی ان کی اولین ترجیح پاکستان کرکٹ ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد