چھبیس کھلاڑیوں کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے 26 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن میں فاسٹ بولر شعیب اختر کا نام بھی شامل ہے۔ ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں اوپنر محمد حفیظ اور تیز بولر ریاض آفریدی پہلی بار سلیکٹروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ تاہم شاہد آفریدی، اظہر محمود اور ثقلین مشتاق سلیکٹرز اور کپتان کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکےہیں ۔ یہ تمام کھلاڑی لاہور میں 28 جون سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں شرکت کرینگے۔ جاوید میانداد کی جگہ کوچ بنائے جانے والے باب وولمر دو جولائی کو لاہور پہنچ کر کیمپ میں شمولیت اختیار کرینگے۔ ایشیا کپ 16 جولائی سے یکم اگست تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں انضمام الحق، عمران فرحت ، عمران نذیر، یاسر حمید ، یوسف یوحنا ، عبدالرزاق ، شعیب ملک ، معین خان، محمد سمیع، شبیر احمد، عمر گل، کامران اکمل ، رانا نوید الحسن ، شعیب اختر، دانش کنیریا ، یونس خان ، راؤ افتخار ، محمد حفیظ ، عاصم کمال ، فیصل اقبال ، ریاض آفریدی ، سلمان بٹ، مصباح الحق، زاہد سعید، بازید خان اور یاسرعرفات شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||