جاوید میانداد کرکٹ بورڈ سے مایوس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک بھارت کرکٹ سیریز میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ جاویدمیانداد وقت سے پہلے اپنے عہدے سے مستفعی ہونے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ جاوید میانداد کے کرکٹ بورڈ سے کنٹرکٹ کے مطابق وہ اپریل دو ہزار پانچ تک کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے سکتے ہیں لیکن وہ ذرائع ابلاغ میں ہونے والی تنقید سے سخت دلبرداشتہ ہیں اور اپنا عہدہ چھوڑنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’ایماندری کی بات ہے کہ مجھے اپنی پوزیشن کے بارے میں سوچنا پڑے گا‘۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سیریز میں ہار پر جس طرح لوگوں اور بورڈ نے رد عمل کا اظہار کیا وہ ان کے لیے نہایت مایوس کن ہے۔ میانداد انیس سو ننانوے سے دوہزار ایک تک بھی کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ سال عالمی کپ کے پہلے ہی راونڈ سے ٹیم کے باہر ہوجانے کے بعد انہیں دوبارہ ٹیم میں کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ پندرہ سال بعد بھارت کی ٹیم کے پاکستان دورے کے موقعہ پر دونوں طرف کے لوگوں میں بہت جوش و خروش تھا تاہم مہمان ٹیم سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ مہمان ٹیم نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز دو کے مقابلے میں تین میچوں سے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کے میں زخمی ہونے والے کھلاڑیوں کے بارے میں مکمل تحقیقات کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جاوید میانداد نے کہا کہ ان کے لیے سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ بورڈ نے ذرائع ابلاغ کی طرف سے ہونے والی تنقید کے مقابلے میں ان کا ساتھ نہیں دیا جب کہ بورڈ کے حکام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہم نے ایک بہتر ٹیم بنانے کی طرف پیش رفت کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||