پچ اچھی ہے: انضمام، ڈراوڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی پچ اچھی اور مددگار ہے۔ لاہور سے بی بی سی کی نامہ نگار مناء رانا کے مطابق جمعرات کے روز دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی اور پچ کا جائزہ لینے کے بعد کپتان انضمام الحق اور راہول ڈراوڈ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی۔ انضمام الحق نے کہا کہ یہ ایک ’سپورٹنگ وکٹ‘ ہے جو کہ بیٹسمینوں، فاسٹ اور سپن بالروں سب کے لیے مددگار ہے۔ راہول ڈریوڈ نے بھی اس بات کی تائید کی۔ انضمام الحق نے کہا کہ شعیب ملک نے انگلینڈ کے خلاف اچھا سٹینڈ دیا۔ ان کے اس بیان سے شعیب ملک کی جمعہ سے شروع ہونے والے میچ کے لیے گیارہ کے سکواڈ میں شمولیت کے امکانات روشن نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب راہول ڈراوڈ نے گیارہ کھلاڑیوں کے سکواڈ کی جانب کسی قسم کا اشارہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی حکمت عملی ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگوں کی اس سیریز سے کیا توقعات ہیں اور ہمارے کھلاڑی اپنی ساری توجہ صرف کھیل پر مرکوز رکھتے ہیں جیسا کہ ہم نے 2004 کی سیریز میں کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے میچ کو جیتنا سیریز جیتنے کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ٹاس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انضمام نے کہا کہ میچ میں ٹاس جیتنے کا دس سے پندرہ فیصد فائدہ ہوگا۔ ٹاس کے بارے میں ڈراوڈ نے کہا کہ زیادہ نہیں لیکن پھر بھی اس کا فائدہ تو ہوتا ہی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے مابین تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے سلسلے میں پہلا ٹیسٹ میچ کل سے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔ |
اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||