BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 January, 2006, 19:37 GMT 00:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
میانداد، دوشی اور کتے کی آواز

جاوید میانداد
ان کے وقت میں بالر ان سے چھپتے تھے
پاکستان کے ریکارڈ توڑ بیٹسمین جاوید میانداد اور بھارت کے بائیں ہاتھ کے سپنر دلیپ دوشی دونوں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے تھے۔

جاوید میانداد گلیمورگن سے جبکہ دوشی نوٹنگم شائر کی طرف سے کھیلتے تھے۔ دونوں کھلاڑی ہمیشہ ایک دوسرے کے کافی قریب رہے۔

جب 83-1982 میں بھارت نے سنیل گواسکر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کیا تو اس میں دلیپ دوشی بھی شامل تھے۔ اس وقت جاوید میانداد بہت فارم میں تھے اور بھارت کے بالر ان سے چھپتے رہتے تھے۔

فیصل آباد کا تیسرا ٹیسٹ جب بھارت دس وکٹوں سے ہارا تو اس میں میانداد نے 126 رن بنائے۔ دلیپ دوشی نے 130 رن دیے لیکن کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

حیدر آباد میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں میانداد نے 280 رن بنا ڈالے جبکہ مدثر نذر نے 231 رن بنائے۔ اس طرح دونوں نے 415 رن کی ریکارڈ پارٹنرشپ کرتے ہوئے ڈان بریڈمین اور بل پانسفورڈ کا آسٹریلوی ریکارڈ برابر کر دیا۔ دوشی نے اس میچ میں 143 رن دے کر ایک وکٹ لی۔

دلیپ دوشی
دوشی کے لیے یہ دورہ اچھا ثابت نہ ہوا

بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر اکثر مختلف تقریبوں میں تقریر کرتے ہوئے اس ٹیسٹ کا ایک مزاحیہ واقعہ سنایا کرتے تھے۔

میانداد کافی شرارتی تھے اور جب وہ کھیل رہے ہوتے تھے تو نہ صرف بالروں پر بلکہ مخالف کپتان، فیلڈرز، امپائر اور تماشائیوں پر بھی چھائے ہوتے تھے۔

دوشی کو اپ سیٹ کرنے کے لیے میانداد جب بھی چوکا لگاتے تھے تو وہ دوشی سے پوچھتے تھے کہ ہوٹل میں تمہارا کمرہ نمبر کیا ہے۔ دوشی نے بالآخر پوچھا کہ تم بار بار میرا کمرہ نمبر کیوں پوچھتے ہو؟ میانداد نے کہا کہ ’کمرہ بتاؤ تو وہاں بھی ایک چھکا لگاتا ہوں‘۔ اس پر دوشی کافی ناراض ہوئے۔

گواسکر نے جب دیکھا کہ میانداد بالروں کی پٹائی کر رہے ہیں تو انہوں نے دوشی سے کہا کہ اب تم میانداد کے پیروں میں گیند کرو اور لیگ سائیڈ پر پانچ فیلڈر کھڑے کر لو تاکہ اگر میانداد سویپ کرے تو شاید آؤٹ ہو جائے۔

میانداد کے رن بنانے کی رفتار کم ہو گئی لیکن وہ دوشی کی ہر گیند کے بعد کتے کے بھونکنے کی آواز نکالنے لگے۔ دوشی نے پوچھا کہ اب کیا مسئلہ ہے؟ تم کیوں کتے کی طرح بھونک کر مجھے ڈسٹرب کر رہے ہو؟

میانداد نے کہا کہ ’میری ٹانگ تو چھوڑ دو، اسی لیے تو میں بھونک رہا ہوں‘۔ اس پر دوشی نے کہا کہ ’یار اب یہ شرارتیں بند کرو اور انسان بن جاؤ‘۔

انضمام الحقریکارڈ ساز انضمام
انضمام نےمیانداد کا ریکارڈ برابر کر دیا
جاوید میاندادرشتہ طے ہو گیا
جاوید میانداد کا بیٹا داؤد ابراھیم کا داماد بنے گا
کیا آپکو معلوم ہے؟
وسیم باری کیسے ڈوبتے ڈوبتے ٹیم کو بچا گئے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد