میانداد، داؤد ابراہیم کے سمدھی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے اپنے صاحبزادے کی نسبت داؤد ابراھیم کی صاحبزادی سے طے ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وقت آنے پر دونوں کی شادی کر دی جائے گی۔ جاوید میانداد نے بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی طے ہونے کی بات کوئی چھپانے والی بات نہیں ہے اور وقت آنے پر سب کو پتا چل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا صاحبزادہ اور داؤد ابراہیم کی صاحبزادی لندن میں زیر تعلیم ہیں۔ داؤد ابراہیم بھارت کی حکومت کو انیس سو ترانوے میں ممبئی میں ہونے والے دھماکوں میں مطلوب ہیں۔ جاوید میانداد سے جب داؤد ابراہیم کے ان دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کےبارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داؤد ابراہیم ان کے اچھے دوست ہیں اور وہ دبئی میں بھارت کے کئی کھلاڑیوں کے ہمراہ کرکٹ کھیلتے تھے۔ جاوید میانداد کے صاحبزادے اور داؤد ابراہیم کی بیٹی کا رشتہ جنوری میں طے ہوا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کےداؤد ابراہیم کے خاندان سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کی بیوی داؤد ابراہیم کی بیوی اچھی دوست ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||