BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 January, 2006, 17:28 GMT 22:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بدترین سال ختم ہوا: گنگولی
سرو گنگولی
’میں اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہوں‘
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی اپنے کیریئر کے بدترین سال کے بعد اب دورہ پاکستان کے دوران اپنی اچھی فارم میں واپس آنے کے لیے پر عزم ہیں۔

انہوں نے بھارتی اخبار ’مڈ ڈے‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرے کرکٹ کے کیریئر کا بدترین سال تھا۔ میں دو ہزار پانچ کے ختم ہو جانے پر حقیقتاً خوش ہوں۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’اصل بات یہ ہے کہ مجھے بہت سے رن بنانے ہیں۔ میں اختلافات میں نہیں پڑنا چاہتا اور اپنی توجہ نہیں بانٹنا چاہتا‘۔

گزشتہ سال گنگولی کو ٹیم کی کپتانی کے ساتھ ساتھ ایک روزہ سکواڈ میں اپنی جگہ سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔

تینتیس سالہ گنگولی کو ان دنوں بہت سے ناقدین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کرسمس گزارنے کے لیے ان کی ریاست بنگال کی ٹیم کی جانب سے میچ میں عدم شرکت کو بھی سخت ناپسند کیا گیا ہے۔

اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ان کا اپنا خیال ہے۔ مجھے اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہے کہ وہ کیا سوچتے یا سمجھتے ہیں‘۔

سری لنکا کے خلاف میچ میں ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر بھارتی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’انیس سو چھیانوے میں ٹیم میں جگہ بنانا مشکل کام تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس وقت انگلینڈ کے خلاف اپنے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں سنچریاں بنائی تھیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’اب ٹیم میں شامل ہونا پہلے سے بھی مشکل ہے۔ لیکن میں اسے قبول کرنے کو تیار ہوں۔ یہ دو ہزار چھ کا چیلنج ہے‘۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاس پاکستان میں جیتنے کا اچھا موقع ہے۔

سیریز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’اگر ہمیں انہیں ہرانا ہے تو ہمیں پہلے کھیل کر اچھی بلے بازی کرنا ہو گی۔ یہ بنیادی چیز ہے اور کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم یہ نہ کر سکیں‘۔

گنگولیگنگولی کے دس ہزار
گنگولی نے 272 میچوں میں 10000 رن مکمل کیے
گنگولیکپتانی کا غم نہیں
گنگولی صرف کھیل پر دھیان دینا چاہتے ہیں
رعایت نہیں کریں گے
ون ڈے میں گنگولی پر زیادہ دباؤ ڈالیں گے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد