سوروگنگولی بھارتی ٹیم سے باہر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ تینتیس سالہ گنگولی کو اکتوبر میں کوچ گریگ چیپل کے ساتھ تنازعے کے بعد کپتانی اور ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ سے ہاتھ دھونے پڑے تھے تاہم انہیں سری لنکا کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ تو بارش سے بری طرح متاثر ہوا تھا تاہم دلی ٹیسٹ میں گنگولی نے پہلی اننگز میں چالیس اور دوسری اننگز میں انتالیس رن سکور کیے تھے۔ بھارتی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کرن مورے کا کہنا تھا کہ گنگولی کو ممکنہ کھلاڑیوں میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا کیونکہ ان کی میچ کھیلنے والی ٹیم میں شمولیت مشکوک تھی۔ مورے نے کہا کہ ’ ہم چاہتے ہیں کہ یوراج سنگھ اور محمد کیف جیسے دیگر مڈل آرڈر بلے بازوں کو زیادہ موقع دیا جائے اور گنگولی کو ٹیم میں بطور متبادل کھلاڑی شامل نہیں کیا جا سکتا‘۔ کرن مورے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ٹیم سے گنگولی کا باہر کیا جانا ان کے کیرئر کے خاتمے کا اشارہ نہیں۔ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا اور یقیناً کھیل کے دروازے ان پر بند نہیں ہوئے ہیں‘۔ سورو گنگولی بھارت کے کامیاب ترین کپتان ہیں اور انہوں نے اپنی پانچ سالہ کپتانی میں بھارت کو اکیس ٹیسٹ میچوں میں فتح سے ہمکنار کروایا ہے۔ احمد آباد ٹیسٹ کے لیے وسیم جعفر کو گنگولی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وسیم کے علاوہ وریندر سہواگ بھی صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ وسیم جعفر نے بھارت کے لیے سات ٹیسٹ کھیلے ہیں اور انہیں مقامی کرکٹ میں بہتر کارکردگی کی بنا پر منتخب کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں ٹیسٹ ٹیم میں گنگولی کی واپسی 23 November, 2005 | کھیل گنگولی کو ابھی انتظار کرنا ہوگا07 November, 2005 | کھیل گنگولی ٹیم کی کپتانی سے فارغ 13 October, 2005 | کھیل ’معاملہ میرے اور کوچ کے درمیان ہے‘24 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||