BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگولی کو ابھی انتظار کرنا ہوگا
سورو گنگولی
گنگولی کو نہ صرف کپتانی سے ہٹایا گیا بلکہ ٹیم سے بھی نکال دیا گیا
بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی کو سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری دو میچوں کے لیے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

بھارتی ٹیم میں محمد کیف اور اکیس سالہ نئے کھلاڑی وکرم سنگھ کو شامل کیا گیا ہے۔ محمد کیف زخمی ہونے کے سبب سیریز کے پہلے پانچ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

کیف اور وکرم سنگھ کی جگہ بنانے کے لیے وی پی راؤ اور جے پی یادو کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی سلیشکن کمیٹی کےسربراہ کرن مورے کا کہنا تھا کہ ’راؤ اور یادو کو ڈراپ کرنا بہت مشکل تھا لیکن کیف ایک شاندار کھلاڑی ہے اور صحتیاب ہونے کے بعد اسے ٹیم میں آنا ہی تھا۔ وکرم سنگھ بھارتی کرکٹ کا مستقبل ہے اور ہم اس کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے‘۔

ان تبدیلیوں کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں دس ہزار رن بنانے والے سورو گنگولی کی بھارتی ٹیم میں جگہ بنتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ گنگولی نے اپنی خراب فارم اور کہنی کی تکلیف سے صحتیابی کے بعد حال ہی میں بہتر بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے مقامی میچوں میں ایک سنچری بھی بنائی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد