BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 September, 2005, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ ہاں کپتانی چھوڑنے کے لیے کہا گیا‘
بھارتی بلے باز سورو گنگولی
سورو گنگولی پر ایک مرتبہ پھر کپتانی چھوڑنے کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔
بھارتی کپتان سورو گنگولی نے دعوی کیا ہے کہ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سے پہلے انہیں ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔

گنگولی کے اس دعوے سے بھارتی میڈیا میں ہونے والی ان قیاس آرائیوں کو ہوا ملی ہے کہ کپتان سورو گنگولی اور کوچ گریگ چیپل کے درمیان اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔

سورو گنگولی نے کہا : ’ہاں یہ ٹھیک ہے کہ مجھے کپتانی چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن مجھے اس موقع پر مزید کچھ نہیں کہنا‘۔

جب گنگولی سے کہا گیا کہ کس نے ان کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا تھا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال کوچ گریگ چیپل سے پوچھیں تو آپ کو جواب مل جائے گا‘۔

گریگ چیپل سے سورو گنگولی کو استعفیٰ دینے کے بارے میں جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹیم میں توازن قائم رکھنے کے لیے انہوں نے سورو گنگولی سے کئی معاملات پر بات چیت کی تھی‘۔

جب گریگ چیپل سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے سورو گنگولی سے استعفیٰ مانگا تھا تو انہوں نے جواباً کہا ’ آپ کو پتا ہے کہ انڈیا کی کرکٹ میں ایسے ہوتا رہا ہے۔ اور لوگ فیصلے کر رہے ہیں اور میری خاموشی سب کچھ کہہ رہی ہیں اور میں خاموش رہنے کی پالیسی پر قائم رہوں گا‘۔

سورو گنگولی کو پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش نہ کرنے کی وجہ سے کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑا تھا اور ان کی جگہ راہول ڈراوڈ کو کپتان مقرر کیا تھا۔

بھارتی اخبارات میں یہ خبریں چھپی ہیں کہ کوچ گریک چیپل کے خیال میں سررو گنگولی اپنی موجودہ فارم کے ساتھ ٹیم میں رہنے کے حقدار نہیں ہیں اور ان کی جگہ محمد کیف کو ٹیم میں شامل ہونا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق راہول ڈراوڈ نے گنگولی کو ٹیم سے نکالنے کی صورت میں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف سورو گنگولی کی سینچری بھی ان کے نقادوں کو خاموش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد