گنگولی ٹیم کی کپتانی سے فارغ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سارو گنگولی کو سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ کے خلاف موسم سرما سیریز میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پچیس اکتوبر سے شروع ہونے والی سات میچوں کی سری لنکا سیریز کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔ ان کی جگہ اب ٹیم کے کپتان راہول ڈریوڈ ہوں گے جو اس سے قبل نائب کپتان تھے۔ گنگولی ان دنوں کہنی کے زخم میں مبتلا ہیں۔ حال ہی میں ٹیم کے آسٹریلیوی کوچ گریک چیپل کے ساتھ ان کا ایک تنازعہ منظر عام پر آ چکا ہے۔ گنگولی پانچ سال تک بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔ وہ بھارت کے انتہائی کامیاب کھلاڑی بھی ہیں ان کے کریڈٹ میں اکیس ٹیسٹ میچ اور پہچتر ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی فتوحات شامل ہیں۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری کروناکرن نائر کا کہنا ہے کہ گنگولی کی ٹیم میں جگہ کا فیصلہ ان کی صحت اور فٹنس کرے گی۔ 'ہم نے اس سلسلے میں مشاورت کی ہیں اور ایک متفقہ نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ڈریوڈ سری لنکا اور ساؤتھ افریقہ سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے'۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی غیر معمولی نہیں ہے۔ ڈریوڈ کا انتخاب ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیاہے۔ کروناکرن نائر نے کہا کہ اپنی فٹنس کو ثابت کرنے کے بعد وہ ٹیم میں واپس آسکتے ہیں، انہیں اس کا حق حاصل ہے۔ بتیس سالہ ڈریوڈ جو سپر سیریز میں گنگولی کی غیر حاضری میں بھارت کی قیادت کر چکے ہیں۔ ان کے کریڈٹ میں پانچ ٹیسٹ میچوں اور سترہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کے ملے جلے نتائج ہیں۔ گریگ چیپل اور گنگولی کے درمیان جھگڑا کوچ کی طرف سے کرکٹ بورڈ کو بھیجی گئی ایک ای میل کے افشاں ہوجانے کے بعد سامنے آیا تھا جس میں گریگ نے کہا تھا کہ گنگولی جسمانی اور ذہنی طور پر ٹیم کی کپتانی کے لیے گریگ کی یہ ای میل ذرائع ابلاغ کا حصہ بنی اور اس نے ایک بڑے جھگڑے کو جنم دیا۔ جس کے بعد بھارت کے کرکٹ بورڈ نے ایک ہنگامی (کرائسس) اجلاس بلوایا۔ بعد ازاں دونوں فریق عارضی صلح پر راضی ہوگئے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||