نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیوزی لینڈی نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔ کرائسٹ چرچ میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھپن رن بنائے۔ دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر صرف دو سو پچپن رن سکور کرسکی۔ نیوزی لینڈ کی جیت کا سہرا نیتھن ایسٹل کے سر ہے جنہوں نے نوے کا سکور کرکے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا اور وہ ناٹ آؤٹ رہے۔ یہ ون ڈے میچوں میں ان کی اڑتیسویں نصف سینچری تھی۔نیوزی لینڈ کے لو ونسنٹ نے چوالیس بالوں پر چھیالیس رن بنائے۔ دوسری جانب سری لنکا کے اپل تھرنگا نے کمار سگاکارا کے ساتھ پارٹنر شپ میں ایک سو نو رن بنائے۔ نیو زی لینڈ کے کرس کیرنز نے تلکارتنے کو آؤٹ کرکے اپنی دو سوویں وکٹ لی ہے۔ یہ میچ دو ہزار چار کی اس سیریز ک باقی سلسلہ تھا جوکہ سونامی کے باعث سری لنکن کھلاڑی بیچ ہی میں چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے۔ سری لنکن کپتان مارون اتاپتو نے سکور میں باون رنز کا اضافہ کیا۔تاہم تھرنگا کی کارکردگی متاثرکن رہی۔ بیس سالہ کھلاڑی نے اپنے بارہویں ایک روزہ میچ میں زبردست شارٹس کھیلتے ہوئے ایک سو تین رن بنائے۔ لیکن تھرنگا کے بعد سری لنکا کی وکٹیں گرتی چلی گئیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ انچاسویں اوور میں قسمت نے سری لنکا کا ساتھ چھوڑ دیا۔ اس اوور میں رسل آرنلڈ نے لگا تار تین چوکے لگائے اور یوں سری لنکا کی ٹیم دو سو پچپن رن بنا سکی۔ | اسی بارے میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا دیا10 December, 2005 | کھیل جیتتے جیتتے، نیوزی لینڈ ہار گیا07 December, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط06 September, 2005 | کھیل نیوزی لینڈ جیت گیا06 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||