BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 January, 2006, 11:47 GMT 16:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوردرشن میچ نشر نہیں کرے گا

دور درشن ٹی وی
ابھی تک یہ بھی فیصلہ نہیں ہوا کہ دور درشن ون ڈے میچز دکھا سکے گا یا نہیں
ہندوستان کے سرکاری ٹی وی چینل دوردرشن نے ہند و پاک کے درمیان ہونے والے آئندہ ٹیسٹ سیریزکو نشر نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز کے جملہ حقوق ٹین اسپورٹس کے پاس ہیں اور اس نے دور درشن کو صرف جھلکیاں دکھانے کے لیے نوے منٹ کا ’فوٹیج‘ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن ون ڈے میچوں کے نشریات کے معاملے پر فریقین میں ابھی بھی بات چیت جاری ہے۔

منگل کے روز پرسار بھارتی اور ٹین اسپورٹس کے وکلاء نے اس نئے معاہدے کے متعلق سپریم کورٹ کومطلع کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے کی دوبار سماعت کے لیے تیس جنوری کی تاریخ مقرر کی ہے۔ سولیسٹر جنرل جی ای واہنوتی نے بتایا کہ دودرشن اب ٹیسٹ میچ براہ راست نشرنہیں کریگا لیکن وہ ہر روز کے کھیل کی نوئے منٹ کی جھلکیاں دیکھانے کا حق دار ہے۔

مسٹر واہنوتی کا کہنا تھا کہ دور درشن ٹین اسپورٹس کی شرائط پرمیچ نشر کرنے کے لیے راضی نہیں ہے۔ ٹین اسپورس کے پاس اس سیریز کے خصوصی حقوق ہیں اور اسکا کہنا تھا کہ وہ اسی شرط پر میچ نشر کرنے کی اجازت دیگا جب اسکے اشتہارت بھی دکھائے جائیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذکورہ سیریز سرکاری ریڈیو آل انڈیا ریڈیو پر بھی نشر نہیں ہوگی۔ ریڈیو کے حقوق اے آر وائی ڈیجیٹل کے پاس ہیں اور اس معاملے میں بات چیت ناکام ہو گئی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی ٹیم کے میچ آل انڈیا ریڈیو پر نہیں سنے جاسکیں گے۔

ہندوستان میں حکومت کی طرف سے ایسی ہدایات ہیں کہ عالمی پیمانے کے بھارت کے تمام اہم میچ کی نشریات میں دور درشن کے ساتھ اشترک ضروری ہے۔ انہی ہدایات کے خلاف ٹین اسپورٹس نے ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی لیکن جب ممبئی ہائی کورٹ نے اس معاملے پر عارضی فیصلہ دینے سے انکار کر دیا تو ٹین اسپورٹس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کا بھی کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی مذکورہ ہدایات کا براہِ راست اثر آئی ‎سی سی کی آمدنی پر پڑتا ہے۔ خبروں کے مطابق آئی آئی سی اس معاملے پر بھارتی حکومت سے بات چیت کرنے والی ہے۔

 گریگ چیپل غیر ملکی کا مقابلہ
غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: گریگ چیپل
راہول ڈراوڈانڈین ٹیم لاہور میں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد