BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 09 January, 2006, 11:09 GMT 16:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمران فرحت کی ٹیم میں واپسی

عمران فرحت
عمران فرحت آسٹریلیا کے دورے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ حاصل کر سکے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے بھارت کے خلاف پاکستان کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے یہ ٹیم صرف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ہو گی۔

اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت جو سنہ 2004 ، 2005 کے آسٹریلیا کے دورے کے بعد ٹیم میں جگہ حاصل نہ کر سکے تھے انہیں بھارت کے خلاف پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم اور بھارت کے خلاف اس سکواڈ میں عمران فرحت کے علاوہ دو اور تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عبدالرزاق جو ان فٹ ہونے کے سبب انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں نہیں تھے اس بار سکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ فاسٹ بالر محمد آصف کو بھی اس ٹیسٹ ٹیم میں جگہ مل گئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل عاصم کمال اور حسن رضا سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں ان سے اور کوچ باب وولمر سے مکمل طور پر مشورہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران فرحت کے فارم میں آنے سے انہیں خوشی ہوئی ہے اور عمران نے ٹیم میں جگہ بھارت کے خلاف تین روزہ میچ میں اچھی کارکردگی کے سبب حاصل کی۔

عمران فرحت نے بھارت کے خلاف میچ کے دوسرے دن اتوار کوسولہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ایک سو سات رنز بنائے تھے اور کل ہی کرکٹ مبصرین نے یہ پیش گوئی کر دی تھی کہ عمران فرحت پندرہ رکنی ٹیم میں تو ضرور شامل کر لیے جائیں گے۔

انضمام نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے اور اچھا کھیل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران گیارہ رکنی ٹیم میں جگہ حاصل کر پاتے ہیں اس کا فیصلہ تو پچ دیکھنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ وسیم باری کا کہنا ہے کہ ہم نے ونگ کمبینیشن کو برقرار رکھا ہے۔ عمران فرحت کو تین روزہ میچ میں اچھی کارکردگی پر ٹیسٹ ٹیم کے لیے موقع دیا گیا ہے اور امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا کھیلیں گے۔

وسیم باری نے کہا کہ یاسر حمید کو ان کی بیماری کہ سبب ٹیم میں نہیں لیا گیا۔ یاد رہے کہ یاسر حمید انگلینڈ کے خلاف بھی ٹیسٹ ٹیم میں نہیں بلکہ صرف ون ڈے ٹیم میں شامل تھے اور انہیں محض آخری ون ڈے میں موقع دیا گیا تھا۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:- انضمام الحق (کپتان) ،یونس خان (نائب کپتان)، محمد یوسف،عبدالرزاق، شعیب اختر، شاہد آفریدی، محمد سمیع،شعیب ملک، سلمان بٹ، رانا نویدالحسن، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، ارشد خان، دانش کنیریا، عمران فرحت، محمد آصف۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد