BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کارکردگی قابلِ اطمینان رہی: یونس

یونس خان
پچ بہتر ہے اور تھوڑی سی تیز بھی:یونس
پاکستان ٹیم کے نائب کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی قابلِ اطمینان رہی ہے۔

کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’اگرچہ ہماری چار وکٹیں بھی گریں لیکن پھر بھی مجموعی طور پر ہماری بیٹنگ ٹھیک تھی۔ٹیسٹ میچ میں پارٹنرشپ کی کافی اہمیت ہوتی ہے اور آج ہمارے دو اچھے پارٹنر شپ سٹینڈ تھے جس کی وجہ سے ہماری پوزیشن بہتر ہے‘۔

یونس خان نے کہا کہ’میری اور محمد یوسف کی اچھی شراکت داری کے بعد انضمام اور شاہد آفریدی نے بہت ذمہ داری سے بیٹنگ کی جس سے ایک اچھا سکور بن سکا‘۔ یونس خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ اس وکٹ پر یہی بہترین فیصلہ ہے۔

یونس خان نے کہا کہ وہ اوپننگ سٹینڈ سے بھی مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’کچھ عرصہ پہلے ہماری پہلی وکٹ دس یا بارہ کے سکور پرگر جاتی تھی لیکن جب سے شعیب اور سلمان کا اوپننگ جوڑا اننگز شروع کر رہا ہے ہمیں چالیس پچاس رنز کا سٹینڈ مل جاتا ہے جو بعد میں آنے والے کھلاڑیوں کے لیے ٹھیک ہوتا ہے‘۔

رانا نوید کی بجائے عبدالرزاق کو کھلانے کے فیصلے کی بابت یونس خان کا کہنا تھا کہ یہ کھیل کی حکمت عملی کا حصہ ہے جسے وہ ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ پچ کے بارے میں یونس خان نے کہا کہ پچ بہتر ہے اور تھوڑی سی تیز بھی جس سے صبح اور شام میں بالرز کو مدد مل رہی تھی اور بھارتی بالرز نے بھی اچھی بالنگ کی۔

آفریدی نے ابتداء میں محتاط انداز سے بیٹنگ کی

بھارتی ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ نے میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ ’اس وکٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے مختلف حکمت عملی اپنائی اور اسی لیے ہم پانچ سپیشلسٹ بالرز کے ساتھ میدان میں اترے اور ایسی وکٹ پر بالنگ بہت مشکل تھی اس لیے میں اپنے بالرز کی بالنگ پر مطمئن ہوں‘۔

راہول نے کہا کہ صرف آج پاکستان کے تین سو اناسی رنز اور ہماری حاصل کردہ چار وکٹوں پر میچ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ابھی دونوں ٹیموں کے لیے لمبا سفر ہے۔

اسی بارے میں
تفصیلی سکور کارڈ
21 January, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد