BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 20 January, 2006, 15:15 GMT 20:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پچ لاہور سے بہتر ہے: انضمام، ڈراوڈ

تندولکر
انڈین ٹیم میں صرف تندولکر ہی ہیں جو فیصل آباد میں کھیلے ہوئے ہیں
پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم کی پچ کا جائزہ لینے کے بعد پچ کو لاہور کی پچ سے بہتر قرار دیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے کہا کہ یہ پچ اچھی ہے اور امید ہے کہ میچ کا نتیجہ نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر تھوڑا سا گھاس دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان راہول ڈراوڈ کا کہنا تھا کہ پچ لاہور سے کچھ بہتر نظر آتی ہے۔ ’یہ ایک اچھی بیٹنگ وکٹ ہے لیکن لگتا ہے کہ جیسے جیسے میچ آگے بڑھے گا امید ہے کہ یہ بالرز کو بھی کچھ مدد دے گی‘۔

پاکستان ٹیم کے کپتان انضمام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کی ٹیم میں ایک یا دو تبدیلیوں کا امکان ہے اور یہ تبدیلی بالرز میں سے ہو سکتی ہے کیونکہ ہمارے بیٹسمینوں نے تو چھ سو اسی رنز بنائے تھے۔

انضمام کے مطابق اگر یہ سیریز کراچی سے شروع کی جاتی تو بہتر تھا کیونکہ ان دنوں پنجاب کا موسم ٹھیک نہیں اور اگر پنجاب میں کچھ دنوں کے بعد میچ ہوتا تو موسم بھی صاف ملتا اور کم روشنی بھی آڑے نہ آتی۔

انضمام نے کہا کہ سہواگ اچھی فارم میں ہے۔ ’وہ اپنی مخالف ٹیم کے لیے مشکل پیدا کر سکتا ہے۔ بھارتی ٹیم میں اور بھی اچھے کھلاڑی ہیں اور جیتنے کا مزا بھی ایک اچھی ٹیم سے ہی آتا ہے‘۔

انہوں نے میڈیا میں ان کے حوالے سے چھپنے والی ایک خبر کی تردید کی جس میں انہوں نے سہواگ کو چیلنج کیا کہ وہ باؤنسی وکٹ پر بھی ایسی ہی بیٹنگ کر کے دکھائے۔ انضمام نے کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔

انضمام نے سہواگ کے لاہور ٹیسٹ میچ کے دوران یہ کہنے پر کہ پاکستان کی ٹیم کی حکمت عملی دفاعی تھی کہا کہ ایک ٹیم جو سات سو کے قریب سکور کرے وہ دفاعی حکمت عملی کیوں اپنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سہواگ کے تیز رنز بنانے کی رفتار کو روکنے کے لیے انہوں نے حکمت عملی بنا لی ہے۔

انضمام نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس پر کہا کہ سب ہی فٹ ہیں۔

انضمام کے نزدیک فیصل آباد ٹیسٹ میچ کے لیے ٹاس کا جیتنا یا ہارنا اہم نہیں ہو گا۔

پاکستان ٹیم کے کھلاڑی فیصل آباد میں پریکٹس کے دوران

بھارتی کپتان راہول ڈراوڈ کے مطابق بھی ٹاس کوئی زیادہ کردار ادا نہیں کرے گا کیونکہ لاہور میں بھی ٹاس نے کوئی خاص کردار ادا نہیں کیا اور فیصل آباد کی بھی پچ ایسی نہیں کہ کچھ دن بعد اتنی خراب ہو جائے کہ اس پر بیٹنگ مشکل ہو جائے۔

راہول ڈراوڈ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سورو گنگولی اس میچ میں انگز اوپن کرنے آئیں۔ ان کی ٹیم مینجمنٹ مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور ’ہم اس میچ کے لیے بھی اپنے سکواڈ کا اعلان کل ہی کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑی فٹ ہیں۔

بھارتی کپتان نے کہا کہ لاہور میں پاکستان کے چھ سو اناسی رنز کے بعد جس طرح پہلی وکٹ کی شراکت داری ہوئی اس سے ٹیم کے اعتماد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

لاہور میں ہونے والے پہلی ٹیسٹ میچ کے ڈرا ہونے کے بعد فیصل آباد میں ہونے والےدوسرے ٹیسٹ میچ کی اہمیت کے بارے میں راہول ڈراوڈ کا کہنا تھا کے یہ میچ سیریز کے فیصلہ کن ہونے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور چونکہ اب صرف دو میچ رہ گئے ہیں لہذا غلطیاں کرنے کے مواقع نہیں ہوں گے اور ہمیں اچھا کھیلنا ہو گا۔

راہول نے کہا کہ ’ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہمیں کیسی پچ ملتی ہے۔ ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے آئے ہیں اور ہمیں جیسی بھی وکٹ ملے گی ہم اس پر اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اوپننگ کرنے کے فیصلے کے درپردہ ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ ’میں اپنی ٹیم یا مخالف ٹیم کو کوئی پیغام دینا چاھتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کے مفاد میں کھیلنے کی کوشش کی ہے‘۔

فیصل آباد میں جمعے کے دن محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برخلاف کافی اچھی دھوپ نکلی ہوئی تھی جو کہ فیصل آباد کے لیے تیار کی جانے والی پچ کی تیاری میں ساز گار رہی۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعے کے دن وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے کیوریٹر آغا زاہد نے کہا تھا کہ ’اگر جمعے کو بھی دھوپ نکلی تو ہم ایسی پچ بنانے میں کچھ حد تک کامیاب ہو جائیں گے جو سپورٹنگ ہو گی اور بیٹسمینوں کے ساتھ بالرز کو بھی مدد دے گی‘۔

دھوپ تو کافی چمکدار نکلی رہی لیکن آغازاہد کا دعویٰ کتنا درست ہو گا یہ تو میچ شروع ہونے پر ہی معلوم ہو سکے گا۔

سہواگلاہور ٹیسٹ
ایسی وکٹ نہیں ہونی چاہیے: سہواگ
6 چھکوں کی خواہش
چھکوں کا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا: آفریدی
راہول ڈراوڈپہلا ٹیسٹ میچ
قذافی سٹیڈیم کی پچ اچھی اور مددگار ہے۔
اسی بارے میں
سہواگ کوافسوس ہے
18 January, 2006 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد