BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 January, 2006, 14:28 GMT 19:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چھ چھکے لگانا چاہتا تھا: آفریدی

شاہد آفریدی
میں نے اپنا قدرتی کھیل کھیلا: شاہد آفریدی
بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں لگاتار چار چھکے لگا کر مجموعی طور پر ستائیس رن بنانے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ ایک اوور میں چھ چھکوں کا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے تھے لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔

شاہد آفریدی کے مطابق جب انہوں نے لگا تار چار چھکے لگائے تو ان کی کوشش تھی کہ وہ دو مزید چھکے لگا کر ورلڈ ریکارڈ بناتے لیکن اس وقت بال گیلی ہو گئی اور ان کے بلے پر پوری طرح نہیں آ سکی اور وہ یہ خواہش پوری نہ کر سکے۔

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن آفریدی نے سات چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے صرف اٹھہتر گیندوں پر سنچری بنائی۔ ون ڈے میں تیز ترین سنچری کے عالمی ریکارڈ کے مالک شاہد آفریدی نے کہا کہ ’میں نے اپنا قدرتی کھیل کھیلا اور یہی میرا انداز ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’میں آج کی اپنی اننگز کو نمبر دو اننگز سمجھتا ہوں جبکہ انیس سو ننانوے میں چنئی میں ایک سو اکتالیس رن کی اننگز میری نظر میں میری نمبر ایک اننگز ہے‘۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’بھارت کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط اور لمبی ہے اور اس وکٹ پر ہمارے بالروں کو وکٹ حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کرنا ہوگی البتہ دانش کنیریا سے بڑی امید ہے کہ وہ اچھی بالنگ کرے گا اور وکٹیں حاصل کرے گا۔

آفریدی اور اکمل کی شراکت میں 170 رن بنے

یونس خان کے رن آؤٹ سے متعلق آفریدی نے کہا کہ’ یونس نے بہت تیز سٹارٹ لیا اور کمبلے میرے آگے آ گیا تھا اس لیے میں دوڑ نہیں سکا۔ میں اپنی وکٹ دے بھی دیتا مگر میں بھاگ ہی نہ سکا‘۔

شاہد آفریدی نے کامران اکمل کی اننگز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ’ کامران اکمل کم عمری میں ہی وکٹ کیپنگ کے ساتھ زبردست بیٹنگ بھی کر رہا ہے‘۔

اس موقع پر کامران اکمل نے کہا کہ وہ آج کی اپنی بیٹنگ سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے تیز رنز بنائے کہ ٹیم جلد از جلد زیادہ رنز بنائے اور بھارتی ٹیم پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔

کامران اکمل نے آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ کا بطور وکٹ کیپر ٹیسٹ میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اننگز کے بعد معلوم ہوا کہ انہوں نے یہ ریکارڈ بنایا ہے لیکن وہ موہالی ٹیسٹ میں اپنی اننگز کو بہترین مانتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد