یونس ،یوسف بولروں پرحاوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بیٹسمین اپنی ٹیم کو ایک ایسی پوزیشن میں لے آئے ہیں جہاں وہ ایک بڑا سکور کر کے بھارت کی بیٹنگ پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان نے 326 رنز ہیں اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان کے کپتان انضمام الحق نے ٹاس جیت کرپہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلی وکٹ صرف بارہ رنز پر گنوا دی تھی جب سلمان بٹ کو یوراج سنگھ نے رن آؤٹ کر دیا لیکن پاکستانی بیٹسمنوں کوسارا دن مزید کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ نائب کپتان یونس خان نے بھارت کے خلاف اپنا شاندار ریکارڈ برقرار رکھا اور ایک اور بڑی سینچری کرلی۔پہلے دن کھیل کے اختتام تک یونس خان 147 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ محمد یوسف پچانوے کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ تھے۔ شعیب ملک نے، جو انگلینڈ کے خلاف زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تھے، پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا اور یونس خان کی شراکت میں ایک سو چوبیس رنز بنا کر پاکستان کو ابتدائی مشکلات سے نکال دیا۔شعیب ملک انسٹھ کے ذاتی سکور پر عرفان پٹھان کی گیند ہربجھن سنگھ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ چوتھے نمبر پر آنے والے محمد یوسف نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک انتہائی خوبصورت اننگز کھیلی۔محمد یوسف نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے پچانوے رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت نے سابق کپتان سورو گنگولی کو ٹیم میں شامل کیا اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ وریندر سہواگ کے ساتھ بھارتی اننگز کا آغاز کریں گے۔ بھارت نے ریگولر اوپنر گوتم گھمبیر کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔ بھارت نے اپنی ٹیم میں دو ریگولر سپنر شامل کیے ہیں۔ عرفان پٹھان بھارت کی طرف سے واحد کامیاب بولر تھے جنہوں نے اکیس اووروں میں ایک وکٹ حاصل کی۔ اجیت اگارکر، انیل کمبلے ، ہربھجن سنگھ اور سورو گنگولی کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ پاکستان نے پچاسی اووروں کے کھیل میں تین اعشاریہ چوراسی رنز فی اورو کی اوسط سے 326 رنز سکور کیا۔ خراب روشنی کی وجہ سے میچ کو پانچ اوور پہلے ہی ختم کر دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم : انضمام الحق (کپتان)، سلمان بٹ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمل، رانا نوید الحسن، شیعب اختر، اور دانش کنیریا۔ بھارتی ٹیم : راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، سوروگنگولی، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، اجیت اگارکر اور ہربھجن سنگھ | اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||