BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 19 January, 2006, 10:30 GMT 15:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مطلع ابر آلود، پچ کی تیاری مشکل

کرکٹ پچ
اچھی پچ کی تیاری کے لیے تیز دھوپ درکار ہے: چیف کیوریٹر
سرد موسم اور بادلوں کی وجہ سے فیصل آباد ٹیسٹ کے لیے پچ کی تیاری میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اکیس جنوری یعنی ہفتے کے روز سے شروع ہونے والےفیصل آباد ٹیسٹ میں صرف ایک دن رہ گیا ہے اور پچ کی تیاری زور شور سے جاری ہے۔

لاہور ٹیسٹ میچ پر ہونے والی سخت تنقید کے بعد کوشش کی جا رہی ہے کہ فیصل آباد کی پچ ایسی بنے جو صرف بیٹسمینوں کو ہی نہیں بلکہ بولروں کو بھی مدد دے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر آغا زاہد اپنی ٹیم کے ہمراہ بہتر پچ تیار کرنے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ کامیابی کے لیے موسم کا سازگار ہونا کافی ضروری ہے اور اچھی پچ کی تیاری کے لیے ایسی دھوپ درکار ہے جس میں کچھ شدت ہو۔

فیصل آباد میں کچھ دنوں سے بادل چھائے ہوئے تھے اور وقفے وقفے سے بارش بھی ہوتی رہی جس سے پچ کی تیاری کے لیے کافی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر نے بتایا کہ ’جمعرات کو کئی دنوں کے بعد دھوپ نکلی ہے اور اس دھوپ میں شدت دوپہر کے وقت آئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پچ کو مصنوعی طریقے سے خشک کرنا ممکن نہیں اس کے لیے دھوپ کا ہونا ضروری ہے‘۔

آغا زاہد نے کہا کہ اگرچہ کافی دنوں سے بادلوں کے سبب پچ کی تیاری میں کافی مشکلات کا سامنا رہا لیکن جمعرات کے دن نکلنے والی دھوپ سے صورتحال میں کچھ بہتری ہوئی ہے اور اگر جمعہ کے دن بھی ایسی ہی تیز دھوپ نکلی تو امید ہے کہ ہم اچھی پچ کی تیاری کے اپنے مقرر کردہ ہدف کا 75 فیصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ادھر محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل فیصل آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اور ایسی صورت میں آغا زاہد کے بقول ’ہم بے بس ہیں کیونکہ ہم قدرت سے نہیں لڑ سکتے‘۔

آغا زاہد نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ بنانے کے لیے بھی انہیں ایسے ہی مسائل کا سامنا رہا تھا کیونکہ لاہور میں 35 سال بعد ایسی سردی پڑی اور لاہور کی پچ بھی حسب منشا تیار نہیں ہو پائی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد