BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 18 January, 2006, 11:34 GMT 16:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سہواگ کوافسوس ہے
سہواگ
وریندر سہواگ ریکارڈ نہ بنانے پر اداس تھے
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ خراب موسمی صورت حال کے باوجود لاہور میں فائنل میچ میں بیٹنگ کرنے کامقصد بھارت کا ایک نیا ریکارڈ بناناتھا۔

لاہور میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بھارت کے اوپنگ بیٹسمینوں کو اوپنگ ٹیسٹ پارٹنر شپ کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے دس رنز درکار تھے۔ اس وقت میچ کا سکور چارسو تین پر ناٹ آؤٹ تھا۔

سہواگ نے کہا کہ ’یہ بہت برا ہوا کہ ہم اس دن ریکارڈ نہیں بنا سکے۔ جب ہم میدان میں اترے تو ہمارے ذہنوں میں یہی ایک بات تھی‘۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت روشنی ٹھیک نہیں تھی لیکن اس کے باوجود آؤٹ ہونے سے پہلے انہوں نے رانا نوید الحسن کی گیند پر ایک چوکا لگایا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے بالروں کی باؤلنگ سے بہت لطف اندوز ہوئے۔

سہواگ نے کہا کہ اس سیریز سے قبل رنز بنانے کے حوالے سے ان کی کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن وہ پر اعتماد تھے کہ پاکستان کے خلاف رنز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ایسا ہی ہوا۔

میچ میں ان کے ساتھ راہول ڈراوڈ تھے جن کااس بارے میں کہنا تھا کہ پارٹنرشپ میں رنز بنانے کا تجربہ بہت خوشگوار تھا کیونکہ ٹیم پہلے دو دنوں میں دباؤ کا شکار تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کی بیٹنگ کی
کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم باؤلنگ کی طرف ابھی اور توجہ کی ضرورت ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد