سہواگ تندولکر کے نقشے قدم پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویرندر سہواگ نے جنوبی افریقہ کے خلاف بلوم فونٹین ٹیسٹ میں شاندار سنچری سے اپنا کریئر شروع کیا لیکن اسی سیریز کے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ میں وہ ایک ایسے تنازعے میں شریک تھے جس کے نتیجے میں دنیائے کرکٹ دو حصوں میں تقسیم کے خطرے سے دوچار ہوگئی تھی۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے میچ ریفری مائیک ڈینس نے سچن تندولکر کو بال ٹیمپرنگ اور سہواگ کو ضرورت سے زیادہ اپیلیں کرنے اور امپائرز سے الجھنے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ایک میچ کی پابندی عائد کردی۔ یہ فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور اس کے صدر جگ موہن ڈالمیا کے لئے قابل قبول نہ تھا۔ انہوں نے مائیک ڈینس کو میچ ریفری کے طور پر تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ اس قضیے سے سہواگ کا کریئر متاثر نہیں ہوا ۔ اپنے آئیڈیل سچن تندولکر کی طرح دکھائی دینے والے سہواگ ٹیسٹ کرکٹ ہو یا ون ڈے کرکٹ مخصوص جارحانہ انداز میں بولرز کے ساتھ بے رحمانہ سلوک اختیار کرتے نظر آتے ہیں۔ سہواگ کو ون ڈے کرکٹ میں آئے ہوئے چار اور ٹیسٹ کرکٹ میں تین سال ہی ہوئے ہیں لیکن اس مختصر سے عرصے میں وہ خود کو منجھا ہوا بیٹسمین ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ سہواگ کا ون ٹیسٹ ریکارڈ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||