BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 March, 2004, 05:16 GMT 10:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سہواگ کی یادگار ڈبل سنچری
انضمام اور ڈراوِڈ
انضمام اور ڈراوِڈ
ملتان ٹیسٹ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے دن کے اختتام پر 356 رن بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

انڈیا کی طرف سے سہواگ اور آکاش چوپڑا نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے محمد سمیع اور شعیب اختر نے بولنگ شروع کی۔

وریندر سہواگ نے ساٹھ گیندوں میں اپنی نصف سنچری بنائی۔ انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ایک سو سات گیندوں میں اپنے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی اور ایک سو پچاس گیندوں میں ایک سو پچاس رن اور دو سو بائیس گیندوں میں پانچ چھکوں اور چھبیس چوکوں کی مدد سے ڈبل سنچری بھی مکمل کر ڈالی۔ وہ میچ کے اختتام پر دو سو اٹھائیس رن پر کھیل رہے تھے۔

اوپننگ پر آنے والے دوسرے بلےباز آکاش چوپڑا بیالیس رن بنا کر ثقلین کی گیند پر عمران فرحت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

آکاش چوپڑا کے بعد انڈین ٹیم کے کپتان راہول ڈراویڈ کھیلنے کے لئے آئے لیکن وہ صرف چھ رن بنا کر محمد سمیع کی گیند پر یاسر حمید کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان راہول ڈراوڈ کے بعد سچن تندولکر کھیلنےکے لئے آئے اور انہوں نے نو چوکوں کی مدد سے اکسٹھ رن بنائے ہیں۔

ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے اعلان کردہ ٹیمیں:

پاکستان: ثقلین مشتاق، یاسر حمید، یوسف یوحنا، انضمام الحق ( کپتان)، عمران فرحت، عبدالرزاق، معین خان (وکٹ کیپر)، توفیق عمر، شبیر احمد، شعیب اختر، محمد سمیع

انڈیا: وریندر سہواگ، سچن تندولکر، وی وی ایس لکشمن، پارتھک پٹیل (وکٹ کیپر)، راہول ڈراوڈ ( کپتان)، یوراج سنگھ، ظہیر خان، ایل بالاجی، آکاش چوپڑا، یوراج سنگھ، انیل کمبلے، آئی کے پٹھان

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد