BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 March, 2004, 09:28 GMT 14:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگولی پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
News image
بھارتی ٹیم کے کپتان سورو گانگولی
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے سلسلے میں اتوار کو ملتان میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔

گنگولی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کمر میں چوٹ کی بنا پر کیا ہے۔

بدھ کو ایک روزہ سیریز کے پانچویں میچ کے دوران گنگولی کو سٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا تھا۔ بھارت نے یہ میچ جیت کر پاکستان کو ون ڈے سیریز میں دو کے مقابلے میں تین میچوں سے شکست دی تھی۔

بدھ کے میچ کے دوران انضمام الحق کے ایک عمدہ سٹروک روکنے کے لئے جب گنگولی نے چھلانگ لگائی تو ان کی کمر میں سخت درد اٹھا تھا۔

News image
پانچویں ون ڈے کے دوران گنگولی زمین پر لیٹے ہیں

انہوں نے سنیچر کو اس امید کا اظہار کیا کہ علاج کے باعث وہ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے پوری طرح صحت یاب ہو جائیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ میچ پانچ اپریل سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔

بھارت کے مایہ ناز بلے باز راہول ڈراوڈ نے اب تک صرف دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ یہ دونوں میچ بھارت کے شہر موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تھے۔

گنگولی کی ٹیم میں عدم شمولیت بھارت کے لئے ایک دھچکے سے کم نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق گنگولی کو ہڈی میں چوٹ نہیں آئی ہے۔

بھارتی ٹیم کے منیجر کے مطابق گنگولی کی سکین رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ گنگولی کا پٹھا کھچ گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد