پاکستان جائیں گے: گنگولی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ اگرچہ بعض کھلاڑی سکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا شکار ہیں پھر بھی سب کے سب کھلاڑی آئندہ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ودہ برس کے وقفے کے بعد یہ بھارت کی ٹیم کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا جس میں پانچ ایک روزہ میچ بھی کھیلے جائیں گے۔ گنگولی کا کہنا تھا: ’ہمیں (پاکستان) میں سکیورٹی کے بارے میں ابھی تک خدشات لاحق ہیں لیکن حکومت صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے اور معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔‘ انہوں نے کہا ’ہمیں امید ہے کہ پاکستان میں بھارتی کھلاڑیوں کی حفاظت کے سکیورٹی کے بہت اچھے انتظامات کئے جائیں گے۔ ہم میں سے ہر کھلاڑی وہاں جا رہا ہے اور تمام کھلاڑی ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ بھی ہیں۔‘ گنگولی کا کہنا تھا کہ بھارت کے وہ واحد کھلاڑی جو پاکستان نہیں جا رہے ہربھجن سنگھ ہیں جن کی انگلی کا زخم پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا۔ بھارتی ٹیم کا پاکستان کا یہ دورہ گیارہ مارچ سے شروع ہوگا۔ بھارت نے پاکستان سے پہلے ہی کہہ رکھا ہے کہ کراچی اور پشاور میں کھیلے جانے والے میچوں کی جگہ تبدیل کر دی جائے۔ جب گنگولی کی توجہ بھارت میں کرکٹ کے کنٹرول کے بورڈ کے اس بیان کی طرف مبذول کرائی گئی کہ کسی بھی کھلاڑی کو (سکیورٹی خدشات کے باعث) پاکستان جانے کے لئے مجبور نہیں کیا جائے گا تو انہوں نے کہا کہ یہ ایک عام سی بات ہے اور ہر دورے سے پہلے اس طرح کی بات ہوا کرتی ہے۔ گنگولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے والے تین رکنی اس وفد کی رپورٹ نہیں دیکھی جس نے سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے چند دن پہلے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||