ریورس سوئینگ کا خوف نہیں:گنگولی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستانی باؤلروں کی ریورس سوئینگ کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ گنگولی نے دہلی میں ایک اخباری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچے پاکستانی باؤلر ریورس سوئینگ کے ذریعے بیٹسمین کو پریشان کرنا جانتے ہیں لیکن پاکستانی کی موجودہ ٹیم میں ایسا کوئی باؤلر نہیں جو دونوں طرف ریورس سوئینگ کرا سکے جیسا وسیم اکرم کرواتے تھے۔ گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کے موجودہ باؤلنگ کوچ پاکستان جانا نہیں چاہتے لہٰذا انڈین ٹیم کسی دوسرے کوچ کے ساتھ پاکستان جائے گی۔ انہوں نے کہا، ’ہم کسی دوسرے کوچ کی خدمات حاصل کریں گے لیکن ایک بات یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ نئے کوچ وسیم اکرم نہیں ہوں گے‘۔ گنگولی کا کہنا تھا کہ جب بھی مقابلہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہو تو دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے لیکن وہ اس بار کوشش کریں گے کہ انہیں فتح حاصل ہو۔ انڈین ٹیم میں ہربھجن سنگھ کی جگہ کسی دوسرے آف سپنر کو شامل کرنے کے مسلے پر گنگولی کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹیک کرکٹ میں سپنروں کے پرفارمنس کو پرکھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ انڈین ٹیم کی سلیکشن کے لئے سلیکٹر تین مارق کو میٹنگ کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے حالیہ دورے کے ایک ہی ماہ بعد پاکستان کے دورے کے لئے کھلاڑیوں کے ممکنہ طور پر تھکے ہونے کے خیال کو مسترد کرتے ہوئے گنگولی نہ کہا کہ ایک مہینے کا وقفہ تازہ دم ہونے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||