BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 December, 2003, 07:58 GMT 12:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گانگولی کو سپِن چاہئیے
بھجو نے ابھی کچھ خاص نہیں کر دکھایا ہے

بھارتی کپتان سورو گانگولی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کی کامیابی کے لئے سپِنر ہربھجن سنگھ کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔

آسٹریلیا کے ساتھ برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں ہربھجن سنگھ کی کارکردگی کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی۔ بھارت کو بارش سے متاثر اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا پر کچھ مدت کے لئے برتری حاصل تو تھی تاہم ہربھجن سنگھ نے میچ میں ایک سو انہتر رن دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کیا۔

کپتان گانگولی نے کہا کہ ’وہ ایک بہت ہی عمدہ کھلاڑی ہیں، تاہم ہر کسی کی طرح ان کے لئے بھی کوئی میچ ایسا ہو سکتا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ وہ بہتر کارکردگی دکھائیں کیونکہ وہ ایک وکٹ۔ٹیکر ہیں۔ اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو انہیں اس سے بہتر بولنگ کرنی ہوگی۔‘

ماضی میں ہربھجن سنگھ کا آسٹریلیا کے خلاف اچھا ریکارڑ رہا ہے۔ بھارت کے پچھلے دورے پر آسٹریلیا کو سیریز کی شکست ہوئی تھی اور اس میں ہربھجن سنگھ کا نمایاں کردار تھا۔

موجودہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ایڈلیڈ میں ہونے والا ہے اور یہاں کی وکٹ ہربھجن سنگھ کے لئے فارم میں واپس آنے کے لئے سڈنی کے بعد موزون ترین پچ ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد