BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 07 January, 2006, 02:33 GMT 07:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بولروں کے لیے خطرہ، وریندر سہواگ

 سہواگ
سہواگ اپنی دھواں دھار بلے بازی کے لیے مشہور ہیں
بھارتی ٹیم کے نائب کپتان اور دائیں ہاتھ سے دھواں دار بیٹنگ کرنےوالے بھارت کے اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ کو سچن تندولکر کا دوسرا چہرہ قرار دیا جاتا ہے۔

ان کی سچن سے کئی طرح سے مشابہت ہے۔ سہواگ تندولکر کی طرح چھوٹے قد، گھٹے ہوئے جسم اورگھنگھریالے بالوں والے تو ہیں ہی، ان کی سٹریٹ ڈرائیو اور بیک فٹ شاٹ میں بھی تندولکر کی شباہت نظر آتی ہے۔ تاہم اس تمام تر مشابہت سے قطع نظر وریندر سہواگ کی دلیری انہیں تندولکر سے کافی مختلف بلے باز بنا دیتی ہے۔

سہواگ کی شاٹوں میں جو بے باکی نظر آتی ہے وہ تندولکرمیں دکھائی نہیں دیتی۔

دنیائے کرکٹ میں تیز ترین رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک وریندر سہواگ دہلی میں پیدا ہوئے۔ ستائیس برس کے سہواگ نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ سنہ 2001 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا اور پہلے ٹیسٹ میں ہی انیس چوکوں کی مدد سے سنچری بنا ڈالی۔ تاہم ایک روزہ کرکٹ میں ان کا آعاز اچھا نہ تھا اور وہ چندی گڑھ میں پاکستان کے خلاف اپنے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں صرف ایک رن بنا کر شعیب اختر کا شکار ہوئے۔

انگلینڈ کے خلاف سہواگ نے سنہ 2002 میں بھارت کی جانب سے اننگز کا اغاز کیا اور پہلے دو میچوں میں کافی تیزی سے کھیلتے ہوئے اسّی اور سو رنز بنائے۔ اس کے بعد سے وہ اپنے رن اگلتے بیٹ کے ساتھ مخالف ٹیموں کے لیے ایک مستقل خطرہ بن گئے۔

وریندر سہواگ نے اب تک انتالیس ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور ترّپن رنز کی اوسط سے 3320 رن بنائے ہیں۔ ٹیسٹ میچز میں ان کا زیادہ سے زیادہ سکور 309 رن ہے۔ انہوں نے دس سنچریاں اور دس ہی نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں سہواگ نے ایک سو انتالیس میچوں میں بتیس کی اوسط سے 4148 رنز بنائے ہیں جن میں سات سنچریاں شامل ہیں۔

دائیں ہاتھ سے آف بریک سپن بالنگ کروانے والے وریندر سہواگ نے ایک روزہ میچوں میں 66 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں اور فیلڈنگ کے لیے ان کی من پسند جگہ سلپ ہے۔

حال ہی میں سری لنکا کے خلاف بھارت نے باآسانی ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں کامیابی حاصل کی لیکن اس کامیابی میں سہواگ کا کوئی خاص حصہ نہ تھا اور خود سہواگ کا کہنا ہے کہ ان کی فارم بگڑی ہوئی تھی لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی کی زندگی میں ایسا دور آ جاتا ہے۔ تاہم وہ ماضی کو بھلا کر پاکستان کے خلاف اچھا سکور کرنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد