BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 09 March, 2005, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سہواگ بولروں پر حاوی رہے

وریندر سہواگ اور راہول ڈراوڈ
وریندر سہواگ کی عمدہ اننگز نے سکور کو تیزی سے بڑھا دیا
انضمام الحق یقینا ان لمحات کو کوس رہے ہونگے جب دو ڈراپ کیچز نے وریندر سہواگ کو بچ نکلتے ہوئے9 ویں سنچری کے قریب کردیا۔ پہلے توفیق عمر نے تیسری سلپ میں پندرہ رنز کے انفرادی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر کیچ ڈراپ کیا اور پھر 82 رنز پر کنیریا کی گیند پر یونس خان سلپ میں کیچ لینے میں ناکام رہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سہواگ پاکستانی بولنگ پر خوب گرجے اور برسے۔ ان کی شاندار جارحانہ بیٹنگ سے تقویت پاتے ہوئے بھارت نے موہالی ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں184 رنز بنائے تھے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا۔

سہواگ95 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ان کی اننگز میں بارہ چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ پرسکون اور پر اعتماد راہول ڈریوڈ دوسرے اینڈ پر ثابت قدمی سے کھیلتے ہوئے 39رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں ۔

دوسرے دن تین گھنٹے چالیس منٹ کا کھیل صبح ہونے والی بارش کے سبب ضائع ہوگیا جبکہ کم روشنی کے سبب میچ دس اوورز پہلے ختم کردیا گیا۔

سہواگ اور گوتم گمبھیر نے پہلی وکٹ کے لئے سنچری شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کے لئے ایک بڑے اسکور کی بنیاد رکھ دی ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں سو سے زائد رنز بنائے ہیں اس سے قبل گزشتہ دسمبر میں ان دونوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو218 رنز کا زبردست آغاز دیا تھا۔

113 کے اسکور پر پاکستان کو پہلی کامیابی اسوقت حاصل ہوئی جب دانش کنیریا کی گیند پر گوتم گمبھیر41 رنز بناکر مڈآن پر رانا نویدالحسن کو کیچ دے بیٹھے۔

سہواگ نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں پاکستانی بولرز کی خراب گیندوں کو رحم کے قابل نہ سمجھتے ہوئے باؤنڈری کا راستہ دکھانے میں کوئی رورعایت نہیں کی۔ انہوں نے نصف سنچری صرف49 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے مکمل کی۔ بولرز پر ان کے حاوی ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کے پہلے پچاس رنز میں ان کا حصہ39 اور گمبھیر کا حصہ صرف8 رنز تھا۔

بھارتی ٹیم پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور312 سے128 رنز پیچھے ہے اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔

موہالی ٹیسٹ کی دونوں ٹیمیں یہ ہیں۔

پاکستان۔ انضمام الحق ( کپتان) سلمان بٹ، توفیق عمر، یونس خان ، یوسف یوحنا، عاصم کمال، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد سمیع، رانا نویدالحسن اور دانش کنیریا۔

بھارت۔ سوروگنگولی ( کپتان) وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، وی وی ایس لکشمن، دنیش کارتھک، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، ظہیرخان اور بالاجی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد