تفصیلی سکور کارڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی کھلاڑی ابتدائی نقصان کے بعد اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تک آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک اور سلمان بٹ تھے۔ شعیب ملک انیس رنز بنا کر رودر پرتاب سنگھ کی گیند پر یوراج سنگھ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ پاکستان کی طرف سے آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی سلمان بٹ تھے جو 37 رنز بنا کر ظہیر خان کی گیند پر وکٹ کیپر دھونے کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس سے پہلے انضمام الحق نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔فاسٹ بولر محمد سمیع اور رانا نوید الحسن کی جگہ میڈیم فاسٹ بولر محمد آصف اور آل رونڈر عبد الرزاق کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ محمد آصف پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ میچ کا تفصیلی سکور کارڈ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||