بھارتی بلے بازوں کی پراعتماد بیٹنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد میں بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر110 رن بنا لیے ہیں۔ جب کھیل ختم ہوا تواس وقت کپتان راہول ڈراوڈ 46 اور لکشمن 38 رن پر ناٹ آؤٹ تھے۔ بھارت کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 478 رن کی ضرورت ہے اور اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔ بھارت کی جانب سے وریندر سہواگ اور راہول ڈراوڈ نے اننگز کا آغاز کیا اور وکٹ کے چاروں جانب دلکش سٹروک کھیلے۔ جب بھارت کا مجموعی سکور 39 پر پہنچا تو وریندر سہواگ 31 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ شعیب اختر کے دوسرے ہی اوور میں عمران فرحت نے سہواگ کا کیچ گرایا تھا تاہم چائے کے وقفے کے فوراً بعد عمران فرحت نے ہی عبدالرزاق کی گیند پر سہواگ کو کیچ کر لیا۔
اس سےقبل کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 588 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی اور انضمام الحق نے سنچریاں سکور کیں۔ پاکستانی کپتان انضمام الحق سنچری مکمل کرنے کے بعد 119 کے انفرادی سکور پر ظہیر خان کی ایک خوبصورت گیند پر کیچ ہوئے۔ انضمام الحق کمر میں کھنچاؤ کے باعث صبح اپنی اننگز دوبارہ شروع نہ کر سکے تھے اور ان کی جگہ عبدالرزاق کھیلنے آئے تاہم آفریدی اور کامران اکمل کے آؤٹ ہونے کے بعد انضمام میدان میں دوبارہ بیٹنگ کرنے کے لیے میدان میں آئے تھے۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی دانش کنیریا تھے جبکہ محمد آصف ناٹ آؤٹ رہے۔ میچ کے دوسرے دن پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب اختر 48 رن پر ظہیر خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ عبدالرزاق 37 رن بنا کر آر پی سنگھ کا چوتھا شکار بنے۔ کامران اکمل صفر رن پر انیل کمبلے کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی کو بھی انیل کمبلے کی ہی گیند پر یوراج سنگھ نے کیچ کیا۔
شاہد آفریدی نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیڑھ سو رن بنائے۔ آفریدی نے اپنی سنچری بنانے کے بعد ظہیر خان کے ایک اوور میں ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے بیس رن بنائے۔ موجود سیریز میں بھارت کے خلاف ان کی یہ لگاتار دوسری سنچری تھی۔ آفریدی نے اپنی اننگز میں چھ چھکے اور انیس چوکے لگائے۔ بھارت کے طرف سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آر پی سنگھ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انیل کمبلے اور ظہیر خان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ عرفان پٹھان اور ہربھجن سنگھ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ پاکستان اور بھارت نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔ پاکستان نے فاسٹ بولر محمد سمیع اور رانا نوید الحسن کی جگہ میڈیم فاسٹ بولر محمد آصف اور آل راؤنڈر عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل کیا ہے
پاکستانی ٹیم : انضمام الحق (کپتان)، سلمان بٹ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل، شیعب اختر، محمد آصف اور دانش کنیریا۔ بھارتی ٹیم : راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، آر پی سنگھ ، ظیہر خان اور ہربھجن سنگھ۔ |
اسی بارے میں پاکستان مستحکم پوزیشن میں21 January, 2006 | کھیل کارکردگی قابلِ اطمینان رہی: یونس21 January, 2006 | کھیل آفریدی: لاکھوں دلوں کی دھڑکن22 January, 2006 | کھیل پچ اچھی ہے: انضمام، ڈراوڈ12 January, 2006 | کھیل سائیٹ سکرین کو بڑا کریں: تندولکر12 January, 2006 | کھیل غیرملکی کوچوں کی جنگ نہیں: چیپل08 January, 2006 | کھیل عمران فرحت کی ٹیم میں واپسی09 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||