کراچی، انضمام کی شمولیت مشکوک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے کپتان انضمام الحق کو کمر کی تکلیف کے سبب ڈاکٹرز نے چھ دن کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ادھر آل راؤنڈر شعیب ملک بھی اپنے والد کی بیماری کے سبب اتوار کی رات سیالکوٹ روانہ ہو گئے۔ انضمام فیصل آباد ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کمر میں شدید درد کی وجہ سے صبح کے وقت بیٹنگ کرنے کے لیے نہیں آ سکے تھے لیکن بعد میں کامران اکمل کے جلد آؤٹ ہونے کے سبب انہیں بیٹنگ کے لیے آنا پڑا۔ انضمام الحق کا اتوار کو فیصل آباد میں سکین کروایا گیا جس سے ظاہر ہوا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے میں تکلیف ہے اور ان کے لیے چھ دن کا آرام ضروری ہے۔ اب انضمام فیصل آباد ٹیسٹ میں تو نہیں کھیل سکیں گے جبکہ انتیس جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں ان کی شمولیت ان کی فٹ نس کے ساتھ مشروط ہو گئی ہے۔ اگر چھ دن کے آرام سے ان کو افاقہ ہوا تو وہ کراچی کا ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے بصورت دیگر کراچی میں بھی ان کے کھیلنے کا امکان کم ہے۔ انضمام کو کمر کی تکلیف کوئی ایک سال پہلے ہوئی تھی اور اسی لیے پی سی بی نے انہیں کہا تھا کہ وہ سپر سیریز میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کا سفر رک رک کر کریں۔ امکان ہے کہ انضمام کی کمر میں یہ تکلیف آج کل پنجاب میں پڑنے والی شدید سردی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انضمام ہی نہیں پاکستان کی ٹیم اس وقت شعیب ملک کی خدمات سے بھی محروم ہو گئی ہے۔ شعیب ملک کے والد ہیپاٹائٹس سی کی وجہ سے شدید علیل ہیں اور اس وقت کومے میں ہیں۔ ان کی علالت کی خبر سن کر شعیب ملک کو فورا سیالکوٹ جانا پڑا اب وہ کب واپس آ تے ہیں یہ ابھی واضح نہیں۔ |
اسی بارے میں پچ لاہور سے بہتر ہے: انضمام، ڈراوڈ20 January, 2006 | کھیل پاکستان مستحکم پوزیشن میں21 January, 2006 | کھیل پاکستان اور بھارت: پہلی ہار، پہلی جیت01 January, 2006 | کھیل بھارت کا پلہ بھاری ہے: انضمام الحق01 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||