انضمام اور کامران بہترین کھلاڑی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سال 2005ء کا بہترین کھلاڑی اور کامران اکمل بہترین ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ انضمام الحق کو پانچ لاکھ روپے اور کامران اکمل کو دو لاکھ روپے کے کیش ایوارڈ کے ساتھ اے ایچ کاردار میڈل دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلی مرتبہ متعارف کراتے ہوئے ایک کمیٹی قائم کی تھی جس نے آسٹریلیا بھارت ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انضمام الحق کو بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ہے۔ پاکستانی کپتان نے گزشتہ سال آٹھ ٹیسٹ میچوں میں چار سنچریوں کی مدد سے ہزار رنز بنائے تھے۔ کامران اکمل ٹیم میں واپس آنے کے بعد سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔گزشتہ سال انہوں نے آسٹریلیا میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں سنچری بنائی جس کے بعد بھارت کے خلاف موہالی اور انگلینڈ کے خلاف لاہور کے ٹیسٹ میچوں میں سنچریوں کے علاوہ وکٹ کیپنگ میں بھی غیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔ | اسی بارے میں کراچی، انضمام کی شمولیت مشکوک23 January, 2006 | کھیل پاکستان مستحکم پوزیشن میں21 January, 2006 | کھیل بھارت کا پلہ بھاری ہے: انضمام الحق01 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||