مزید 100 رنز کے بعد ڈکلئر: انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کمر کی تکلیف کے سبب کراچی ٹسٹ میچ میں شرکت سے محروم رہنے والے پاکستان کی ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی ٹیم ڈیڑھ گھنٹے مزید بیٹنگ کے بعد اننگز ڈکلئر کر دے گی۔ انضمام نے ایک نجی ٹیلی ویژن پر دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ پانچ سو اٹھارہ رنز کا ہدف کافی اچھا ہے لیکن ہماری حکمت عملی ہو گی کہ مزید سو رنز کا اضافہ کر کے بھارتی ٹیم کو کھلایا جائے تاکہ ان پر مزید دباؤ ڈالا جا سکے۔ پاکستان کی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ان کے بالرز میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ ایک سو ساٹھ یا پینسٹھ اوورز میں بھارت کی تمام ٹیم کو آؤٹ کر دیں۔ انضمام کے مطابق میچ کے پانچویں دن پچ میں بھی کچھ ٹوٹ پھوٹ کا امکان ہے جس سے ہمارے بالرز فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اتنے زیادہ رنز کے دباؤ کے زیر اثر بھارتی ٹیم کے لیے اتنی دیر وکٹ پر ٹھہرنا مشکل ہو گا۔ انضمام کا کہنا تھا کہ کراچی کی پچ بہت اچھی پچ ثابت ہوئی ہے اور میچ کے پہلے دن اگر بالرز نے فائدہ اٹھایا تو ایک سنچری بھی سکور ہوئی لہذا اس وکٹ کو مکمل طور پر ایک سپورٹنگ وکٹ کہا جا سکتا ہے۔ انضمام نے ازراہ مزاح کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ پچ اس طرح کا رویہ رکھے جیسا کہ میچ کے پہلے دو دن تک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ وکٹ تھوڑی سپن کرنا شروع کرے جس سے سپن بالرز فائدہ اٹھا سکیں اور ایسی صورت میں دانش کنیریا کا کردار کافی اہم رہے گا لیکن ہماری ٹیم کی اصل قوت ہمارے تیز بالرز کی تیز گیندوں میں ہے اور وہی بھارتی ٹیم کے خلاف زیادہ مؤثر ہوں گے انہوں نے کہا کہ شعیب اختر اور محمد آصف کی شکل میں ہمارے پاس بہترین پیس اٹیک موجود ہے۔ فیصل اقبال کی بیٹنگ کے بارے میں انضمام نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ فیصل کی بیٹنگ کی تکنیک میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ان نوجوان کھلاڑیوں فیصل اقبال اور عمران فرحت نے کھیلا یہ پاکستان کی کرکٹ کے لیے بڑی خوش آئند بات ہے اور میں یہی چاہتا ہوں کہ ہمارے کھلاری جب انٹرنیشنل کرکٹ میں آئیں تو ان کے کھیل میں پختگی ہو۔ انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2005 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا انضمام الحق کا اس اعزاز کی بابت کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہے تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ 2006 میں گزشتہ کارکردگی سے بھی زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ انضمام الحق کا اپنی فٹ نس کی بابت کہنا تھا کہ وہ کافی بہتر محسوس کر رہے ہیں انہوں نے ورزش شروع کر دی ہے اور ایک دو دنوں میں بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس بھی شروع کردیں گے اور ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ | اسی بارے میں انضمام اور کامران بہترین کھلاڑی31 January, 2006 | کھیل کراچی، انضمام کی شمولیت مشکوک23 January, 2006 | کھیل بھارت کا پلہ بھاری ہے: انضمام الحق01 January, 2006 | کھیل ’ابھی بہت کام کرنا ہے‘19 December, 2005 | کھیل چوتھا میچ بہت اہم ہے: انضمام 18 December, 2005 | کھیل ’اب بھی جیت سکتے ہیں: پال کولنگوڈ16 December, 2005 | کھیل انضمام: ون ڈے میں گیارہ ہزار رن12 December, 2005 | کھیل ہدف ہار کی اصل وجہ تھی: انضمام10 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||