چوتھا میچ بہت اہم ہے: انضمام | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ چوتھا ایک روزہ میچ جیت کر سیریز کا فیصلہ پاکستان کے حق میں کر لیا جائے۔ انیس دسمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے چوتھے میچ سے پہلے اتوار کو نیٹ پریکٹس کے بعد انضمام الحق نے کہا کہ چوتھے ایک روزہ میں کامیابی ہمارے لیے کافی اہم ہے اور سیریز کا فیصلہ اسی کامیابی سے ہو جائے گا۔ انضمام نے کہا کہ مسلسل دو میچوں میں کامیابی اور خصوصاّ کراچی کے ایک روزہ میں بھاری مارجن سے کامیابی کے بعد ٹیم کے اعتماد میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نے اپنی کارکردگی سے انگلینڈ کی ٹیم کو چونکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کو اندازہ نہیں تھا کہ پاکستانی بالر اور بیٹسمین اتنی زبردست کارکردگی دکھائیں گے۔ انضمام الحق کے مطابق شعیب اختر سمیت تمام کھلاڑي فٹ ہیں اور پنڈي کے میچ کے لیے کوئی تبدیلی متوقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے میچ میں ہر دن نیا ہوتا ہے اور جو ٹیم اس دن بہتر کھیلتی ہے وہی جیتتی ہے ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ راولپنڈی کا موسم کافی فرق ہے یہاں ٹھنڈ بھی زیادہ ہے لہذا ٹاس اہم کردار ادا کرے گا۔ راولپنڈی سٹیڈیم کی وکٹ کی بابت کپتان کا کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ وکٹ ہے گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ بھی کافی تیز ہے جو ٹیم بھی پہلے بیٹنگ کرے گی زیادہ کور کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنے بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بالرز نے بیٹنگ وکٹس پر بھی کافی ذمہ دارانہ بالنگ کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انضمام نے کہا کہ عالمی کپ کی تیاری یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ میچز کھیلے جائیں انگلینڈ کے بعد بھارت کی ٹیم آ رہی ہے اور لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ انگلینڈ کی ٹیم کے کوچ ڈنکن فلیچر نے بھی اتوار کو پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ سنہ 2001 میں بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 1-3 سے ہار رہی تھی لیکن ان کی ٹیم نے بقیہ دونوں میچ جیت کر سیریز برابری پر ختم کی لہذا وہ پر امید ہیں کہ وہ یہ سیریز بھی جیت لیں گے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ جیتنا ایک مشکل مرحلہ ہے لیکن ہماری ٹیم سخت محنت کرے گی۔ ڈنکن فلیچر کے مطابق فاسٹ بالر ہارمیسن ان فٹ ہو گئے ہیں اور ہم ان کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ پیر کے روز چوتھا ون ڈے کھیلتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ پیر کو ہی کیا جائے گا۔ انگلینڈ ٹیم کو چونکا دینے والے انضمام کے بیان کے بارے میں ڈنکن کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی ٹیم ایک باصلاحیت ٹیم ہے لیکن اگر ہمارے تین کھلاڑی ان فٹ ہو کر وطن واپس نہ جاتے تو نتیجہ مختلف بھی ہو سکتا تھا۔ | اسی بارے میں انضمام: ون ڈے میں گیارہ ہزار رن12 December, 2005 | کھیل انضمام زبردست کپتان ہیں: شعیب12 December, 2005 | کھیل ہدف ہار کی اصل وجہ تھی: انضمام10 December, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||