BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 January, 2006, 10:27 GMT 15:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گنگولی ون ڈے ٹیم سے باہر

سورو گنگولی
سورو گنگولی کا کیرئر خطرے میں نظر آتا ہے
سابق کپتان سورو گنگولی کو پاکستان کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ کرن مور ے کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے اتوار کو جس پندرہ رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دی ہے اس میں گنگولی شامل نہیں ہیں۔

گنگولی کے علاوہ پاکستان کے دورے پر موجود انیل کمبلے، وسیم جعفر، پارتھیو پٹیل اور وی وی ایس لکشمن بھی ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر وطن واپس چلے جائیں گے۔ ان کی جگہ سری سانتھ، محمد کیف، سریش رینا اور مرلی کارتک ون ڈے ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔

تینتیس سالہ سورو گنگولی نے اپنا 279 واں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل گزشتہ سال ہرارے میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد نہ صرف ان کی کپتانی چھن گئی بلکہ وہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہوگئے۔

پاکستان کے دورے میں وہ لاہور ٹیسٹ میں کھیلے تاہم فیصل آباد ٹیسٹ میں ان کی جگہ آر پی سنگھ کو ٹیسٹ کیپ دی گئی۔

کراچی ٹیسٹ میں ہربھجن سنگھ کی جگہ گنگولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ان کے کیرئر کے دن گنے جا چکے ہیں۔

گنگولی خطرے کی گھنٹی
کیا گنگولی کا کیرئر خطرے میں ہے؟
گانگولی ٹیم سےباہر
سورو گانگولی کے مداحوں کا احتجاج
گنگولیوقتی سمجھوتہ
چیپل اور سوروگنگولی میں وقتی سمجھوتہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد