BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 January, 2006, 08:01 GMT 13:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کی دوسری ہیٹ ٹرک
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کے خلاف کسی ٹیم نے ہیٹ ٹرک نہیں کی
اتوار کو کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف عرفان پٹھان کی ہیٹ ٹرک کے نتیجے میں کوئی بھارتی کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مرتبہ یہ کارنامہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

عرفان نے کراچی ٹیسٹ کے پہلے ہی اوور میں کی آخری تین گیندوں پر بالترتیب سلمان بٹ، یونس خان اور محمد یوسف کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل بھارت کے سپنر ہربھجن سنگھ نے 01-2000 میں آسٹریلیا کے خلاف کلکتہ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔

اس طرح بھارت کی طرف سے ایک سپنر اور ایک میڈیم فاسٹ بالر کرکٹ کی تاریخ میں یہ کارنامہ سر انجام دینے والے بالر بن گئے ہیں۔

اگرچہ بھارت کافی عرصے سے کرکٹ کھیلنے والی اقوام میں شامل ہے لیکن اس کی طرف سے کسی کھلاڑی نے بالنگ کے شعبے میں تین مسلسل گیندوں پر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ صرف پانچ چھ سال قبل ہی کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے ہیٹ ٹرک
پاکستان کے وسیم اکرم، عبدالرزاق اور محمد سمیع وہ بالر ہیں جنہوں نے ہیٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وسیم اکرم یہ کارنامہ دو مرتبہ کر چکے ہیں۔ البتہ پاکستانی بالروں نے ہر بار سری لنکا کی ٹیم کے خلاف ہی ہیٹ ٹرک کی ہے

کرکٹ کی تاریخ میں بھارت وہ ملک ہے جس کے خلاف کسی بھی ٹیم نے ہیٹ ٹرک نہیں کی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے خلاف ایک مرتبہ ہیٹ ٹرک ہوئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو دو بار ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم کے خلاف چار مرتبہ ہیٹ ٹرک کی گئی اور 95-1994 میں راوالپنڈی میں ہیٹ ٹرک کے دباؤ کے باوجود پاکستان کی ٹیم نے 537 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

پاکستان کے وسیم اکرم، عبدالرزاق اور محمد سمیع وہ بالر ہیں جنہوں نے ہیٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ وسیم اکرم یہ کارنامہ دو مرتبہ کر چکے ہیں۔ البتہ پاکستانی بالروں نے ہر بار سری لنکا کی ٹیم کے خلاف ہی ہیٹ ٹرک کی ہے۔

پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ایسی ہیں جن کے خلاف چار مرتبہ ہیٹ ٹرک کی گئی۔

عالمی چیمئین آسٹریلیا واحد کرکٹ ٹیم ہے جس کے پاس یہ ریکارڈ بھی موجود ہے کہ اس کے خلاف سب سے زیادہ مرتبہ یعنی 6 بار ہیٹ ٹرک ہوئی۔

دوسرے نمبر پر انگلینڈ ہے جس کے خلاف 5 بار ہیٹ ٹرک کی گئی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی 5 مرتبہ ہیٹ ٹرک جیسی مشکل سے دو چار ہوئی ہے۔

پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ 59-1958 میں ویسٹ انڈیز کے بالر ڈبلیو ڈبلیو ہال نے ہیٹ ٹرک کی جب انہوں نے لاہور میں تین مسلسل گیندوں پر مشتاق محمد، فضل محمود اور نسیم الغنی کو آؤٹ کیا۔

اس کے بعد 77-1976 میں لاہور ہی میں نیوزی لینڈ کے بالر پی جے پیٹرک نے جاوید میانداد، وسیم راجہ اور انتخاب عالم کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی۔

وسیم اکرم جن کے پاس پاکستان کی طرف سے دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز ہے

پاکستان کے خلاف تیسری مرتبہ ہیٹ کرنے والے کھلاڑی آسٹریلیا کے ڈی ڈبلیو فیلمنگ تھے جنہوں نے 95-1994 راولپنڈی میں موجودہ کپتان انضمام الحق، عامر ملک اور سلیم ملک کو تین مسلسل گیندوں پر آؤٹ کیا۔

سن 2003 میں پشاور میں بنگلہ دیش کے آلوک کپل نے شبیر احمد، دانش کنیریا اور عمر آفریدی کو آؤٹ کرکے اپنے ملک کی طرف سے پہلی مرتبہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ کیا۔

پاکستان کی طرف سے پہلی مرتبہ وسیم اکرم نے 99-1998 میں سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی جب انہوں نے ڈھاکہ میں گنا وردھنے، سی واس اور جے وردھنے کو مسلسل تین گیندوں پر آؤٹ کیا۔

سری لنکا ہی کے خلاف ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے میچ میں وسیم اکرم نے کالوودھارنا، بندراتیلیکے اور وکرم سنگھے کو آؤٹ کر کے دوسری بار ہیٹ ٹرک کی۔

00-1999 میں عبدالرزاق نے گالے میں کالو ودھارنا، ہیراتھ اور پشپاکومارا کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی جبکہ محمد سمیع نے 02-2001 میں لاہور میں سری لنکا کے ٹی فرنیندو، زویسا اور مرلی دھرن کو آؤٹ کرکے پاکستان کی طرف سے چوتھی مرتبہ ہیٹ کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد