میتھیو ہوگارڈ کی ہیٹ ٹرِک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلستان کے بالر میتھیو ہوگارڈ کی شاندار بالنگ اور ہیٹ ٹرک کے باعث تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ویسٹ کے چھ کھلاڑی دوسری اننگز میں تریسٹھ کے سکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اس طرح اس کی برتری صرف ساٹھ رنز کی ہے۔ میچ میں ابھی دو دن باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے دو سو چوبیس رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلستان نے دو سو چھبیس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئی جب میتھیو ہوگارڈ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ہوگارڈ نے پہلے رمیش ساروان کو آؤٹ کیا۔ ان کے دوسرے شکار چندر پال تھے جو ایل بی ڈبلیو ہوئے اور ان کی تیسری گیند پر اینڈریو فلنٹوف نے سلِپ میں ہائنڈز کا کیچ پکڑ کیا۔ اس کے اگلے ہی اوور میں اینڈریو فلِنٹوف نے رڈلی جیکب کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو مزید مشکلات میں ڈال دیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||