پاکستان کا بھرپور جواب | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کامران اکمل کی شاندار سنچری سے عرفان پٹھان کی ہیٹ ٹرک سمیت پانچ وکٹوں کے وار کا مؤثر جواب دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم دو سو پینتالیس رنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جس کے بعد میزبان پیس اٹیک نے بھارت کے چار منجھے ہوئے کھلاڑیوں کو صرف چوہتر کے سکور واپس پویلین بھیج دیا۔ اس دوران سہواگ پانچ رنز بناکر شعیب اختر کی گیند پر کامران اکمل کےہاتھوں کیچ ہوئے۔سچن تندولکر کی تیئس رنز کی اننگز اس سے پہلے کہ خطرہ بنتی عبدالرزاق نے بولڈ کرکے ختم کردی۔کپتان ڈراوڈ تین رنز بناکر محمد آصف کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ ہوئے جنہوں نے اننگز کا آغاز کرنے والے لکشمن کوانیس رنز پر خوبصورتی سے بولڈ کردیا۔ سوروگنگولی اور یوراج سنگھ بالترتیب نو اورسات کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ عرفان پٹھان نے پہلے ہی اوور میں سلمان بٹ، کپتان یونس خان اور محمد یوسف کو لگاتار گیندوں پر آؤٹ کرکے نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ پاکستانی ڈریسنگ روم میں سکوت طاری کردیا۔ عرفان پٹھان ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے33 ویں بولر ہیں جبکہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 36 ویں ہیٹ ٹرک ہے۔وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونےوالی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بھی ہیں۔ شاہد آفریدی،چار سال بعد ٹیم میں واپس آنے والے فیصل اقبال اور شعیب ملک کی جگہ اوپنر کے طور پر ایک اور موقع دیئے جانے والے عمران فرحت آؤٹ ہوکر ٹیم کی مشکلات بڑھاگئے۔ انتالیس رنز پر چھ کھلاڑیوں کے پر کامران اکمل اور عبدالرزاق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے موہالی ٹیسٹ کی یاد تازہ کردی۔ ان دونوں بیٹسمینوں نے ساتویں وکٹ کے لیے ایک سو پندرہ رنز کا اضافہ کیا۔ عبدالرزاق پینتالیس رنز بناکر آر پی سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کے غلط فیصلے کا شکار ہوئے جو حیران کن طور بہترین امپائر سائمن ٹافل کی طرف سے سامنے آیا۔ کامران اکمل نے شعیب اختر کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے بیاسی رنز کا اضافہ کیا شعیب اختر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی لیکن ایک بارپھر نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ کامران اکمل کی شاندار فارم جاری ہے۔ بھارت کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں انہوں نے مشکل حالات میں سنچری بناکر پاکستانی ٹیم کا سکون تباہ ہونے سے بچالیا تھا۔ کامران اکمل کی اس سیریز میں دوسری سینچری ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے لاہور ٹیسٹ میں سینچری سکور کی۔ کامران اکمل کی کراچی ٹیسٹ کی 113 رنز کی اننگز موہالی ٹیسٹ کی طرح ایک اور غیرمعمولی کارکردگی ہے۔ اپنی اس اننگز کے دوران انہوں نے ٹیسٹ میں ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔ پاکستانی ٹیم بھارتی ٹیم |
اسی بارے میں پاک بھارت سیریز کا فیصلہ کن مرحلہ28 January, 2006 | کھیل انضمام اور شیعب کھیلیں گے: وولمر27 January, 2006 | کھیل فیصل آباد ٹیسٹ بھی ڈرا ہو گیا25 January, 2006 | کھیل ریکارڈ نہ بن سکا، میچ ڈرا17 January, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||