BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 February, 2006, 10:47 GMT 15:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سچن کے بہترین دن توابھی آئےنہیں‘

سچن تندولکر
سچن کا پاکستان کے خلاف نواں ون ڈے انٹرنیشنل تھا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے منیجر راج سنگھ ڈونگرپور یہ ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ سچن تندولکر کا کریئر زوال پذیر ہے۔

پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کسی بڑی اننگز کے بغیر گزرجانے کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ نے سچن تندولکر پر تنقید کی بوچھاڑ کردی تھی۔

اس لمحے راج سنگھ ڈونگرپور کی آواز ان کے حق میں بلند ہوئی جن کا کہنا تھا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے کہ سچن کے کریئر پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سچن چار سال بڑے اطمینان سے کھیل سکتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دن تو ابھی آئے ہی نہیں ہیں۔

پشاور کے ون ڈے انٹرنیشنل میں سچن تندولکر اپنے کریئرکی39 ویں سنچری سکور کرکے اس پریشر کو ختم کرنے میں کامیاب رہے جو ان پر قائم تھا۔

گزشتہ سال پاکستان ہی کے خلاف احمد آباد کے ون ڈے میں سنچری کے بعد سے بارہ اننگز میں سچن صرف دو نصف سنچریاں سکور کرسکے تھے۔

پشاور میں ان کی سنچری اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہے کہ وہ پاک بھارت ون ڈے میچوں میں سب سے زیادہ پانچ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

اس سے قبل وہ پاکستان کے سعید انور اور انضمام الحق کے ساتھ چار چار سنچریاں بنانے والے بیٹسمینوں میں شامل تھے۔

یہ سچن کا پاکستان کے خلاف نواں ون ڈے انٹرنیشنل تھا جس میں ان کے مجموعی رنز کی تعداد 1985 ہوگئی ہے۔

انضمام الحق اور سعید انور بھارت کے خلاف دو ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔

اسی بارے میں
سچن ٹندولکر ان فٹ
30 August, 2004 | کھیل
سچن تندولکر فِٹ ہو گئے
21 February, 2005 | کھیل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد