زمبابوے ٹیسٹ: سچن کی فٹنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سچن ٹنڈولکر کی فٹنس کے بارے میں ابھی تک یقین سے کچھ نہیں کہاجا سکتا کہ آیا وہ آئندہ ماہ زمبابوے میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں حصہ لیں گے یا نہیں۔ سچن کہنی میں ہونے والے آپریشن کے بعد منگل کو پہلی مرتبہ پریکٹس کے لیے آئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے پرامید نہیں ہیں کہ وہ زمبابوے کے خلاف کھیل سکیں گے یا نہیں؟ لیکن وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی فیلڈ میں نظر آئیں گے۔ بھارت اگلے ہفتےسے زمبابوے میں سہ فریقی سیریز میں حصہ لینے کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ اس کا یہ دورہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔ بھارت کی ٹیم تیرہ ستمبر سے زمباوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سچن کو کہنی کے زخم کی وجہ سے ون ڈے کے لیے نہیں چنا گیا البتہ اگر وہ صحت مند ہوگئے تو پندہ رکنی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیے جا سکیں گے۔ سچن گزشتہ کئی سال سے کہنی کے زخم کی وجہ سے کئی ایک روزہ اور آسڑیلیا کے خلاف اپنے ملک میں کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں میں شریک ٹنڈولکر ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے ایک سو تئیس میچوں میں دس ہزار ایک سو چونتیس رنز بنائے ہیں۔ وہ ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں سے بھی زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے تین سو اڑتالیس میچوں میں تیرہ ہزار چھ سو بیالیس رنز بنائے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||