| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت فائنل میں
حیدرآباد میں کھیلے جانے والے سہ فریقی ٹی وی ایس کپ کے اہم میچ میں بھارت نے سچن تیندولکر اور سیہواگ کی سینچریو ں کی مدد سے نیزی لینڈ کو ایک سو پینتالیس رن سے شکست دے دی ہے۔ بھارت کے تین سو تریپن رن کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف دو سو آٹھ رن بناکر سینتالیس اوور میں آؤٹ ہوگئی ۔ اس سے قبل بھارت نےسچِن تندولکر اور وریندر سیہواگ کی سینچریوں کی مدد سے مقررہ پچاس اوور میں صرف پانچ وکٹ کے نقصان پر تین سو تریپن رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے سارے بیٹسمین ایک بہت بڑے ہدف کے دباؤ کی وجہ سے مسلسل پیولین واپس جاتے رہے۔ صرف سٹائرس نے تھوڑی دیر مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور چون رن بنائے۔ بھارت کی طرف سے ظہیر خان نے تین وکٹیں لیں جبکہ آگرکر، کمبلے اور کارتِک نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سچِن ٹینڈولکر نےاپنی چھتیسویں سینچری مکمل کرکے اننگز کی عمدہ شروعات کی۔ دوسرے اوپنر وریند سیہواگ نے بھی سینچری مکمل کرلی۔ سچن نے صرف اکانوے گیندوں کاسامنا کرکے ایک سو ایک رن بنائے جبکہ سیہواگ نے ایک سو چونتیس گیندوں پر ایک سو تیس رن بنائے۔ واضح رہے کہ سچن ٹینڈولکر نے کہا تھا کہ یہ (کھیل) ’کرو یا مرو‘ کے مقام پر پہنچ چکا ہے۔ ’میں امید کرتا ہوں کہ ہم کریں گے، نہ کہ مریں گے۔‘ نائب کپتان راہول ڈراوِڈ نے بھی صرف بائیس گیندوں پر تیز رفتار پچاس رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے لئے بظاہر یہ ہدف بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فاتح ٹیم ہی فائنل کے لئے کوالیفائی کر پائےگی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان سٹیفن فلیمنگ اس میچ میں پیٹ میں درد کے باعث نہیں کھیل رہے ہیں۔ ان کی جگہ کرس کیرنز کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس میچ میں جیتنے والے کا فائنل میں مقابلہ آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔ فائنل منگل کو کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان اس سیریز میں تین میچ ہار چکا ہے اور گزشتہ بدھ کو ہونے والے میچ میں آسٹریلیا نے اس کے خلاف 347 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے ہندوستان کے دورے کے دوران ہندوستان سے ایک میچ میں بھی شکست نہیں کھائی ہے۔ دو ٹیسٹ میچ بغیر کسی ہار جیت کے ختم ہو گئے اور سہ فریقی ایک روزہ سیریز کا ایک میچ ہندوستان پہلے ہی نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||