پاکستانی باؤلنگ کی دھڑکن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شعیت اختر دنیا کے تیز ترین باؤلر ہیں اور انہوں نے حالیہ دو سالوں میں پابندیوں اور چوٹوں کے باوجود بہت اچھی فارم کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو محمد سمیع اور شبیر احمد کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا لیکن پاکستان کی باؤلنگ کی دھڑکن شعیب ہی ہیں۔ شعیب کی اپریل دو ہزار دو کے بعد سے بارہ عشاریہ چھیانوے کی اوسط سے پچپن وکٹیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ جب فِٹ ہوں تو پاکستان کے لئے کتنے اہم ہوتے ہیں اور بصورت دیگر پاکستان کو ان کی کمی کا احساس کتنی شدت سے ہوتا ہے۔ شعیب اختر بالآخر اٹھائیس سال کی عمر میں وہ باؤلر بنے ہیں جس کا پہلے روز سے وہ اشارہ دے رہے تھے۔ ہر کھلاڑی دوسری اچھے کھلاڑیوں کے خلاف کارکردگی دکھانا چاہتا ہے۔ ماسوائے ایک ٹیسٹ میچ کے شعیب اختر بھارت کے خلاف کسی قابل فخر کارکردگی کے منتظر ہوں گے۔ بھارت کے خلاف کلکتہ میں ایشین ٹیسٹ چیمپئین شپ مقابلوں میں انہوں نے بھارت کے خلاف ایک سو اٹھارہ رنز کے عوض آٹھ کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔ بھارت کے خلاف انہوں نےمارچ انیس سو اٹھانوے کے بعد سے چودہ ایک روزہ میچوں میں انیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ کئی بار سارو گنگولی، سچن ٹینڈولکر اور راہول ڈراوِڈ کو آّؤٹ کر چکے ہیں لیکن یہ الگ بات ہے کہ عالمی کپ کے اہم مقابلے میں بھارت ہی کا پلڑا بھری رہا۔ عالمی کپ کے اس مقابلے میں شعیب اختر کے پہلے ہی اوور میں شچن ٹینڈولکر نے اٹھارہ رنز بنائے تھا اور تیسرے اوور کے بعد ان کو اٹیک سے ہٹا لیا گیا تھا۔ اور جب دوبارہ گیند ان کے ہاتھ میں دی گئی میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔ انہوں نے سچن ٹینڈولکر کو اٹھانوے رنز پر آؤٹ کیا۔ بھارتی بلُے باز آسٹریلیا سے بہت اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستان آئے ہیں بلکہ اس دورے کے دوران ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کے دورے کے دوران یہ بات دلچسپی کا باعث ہوگی کہ پچ کیسی بنائی جاتی ہے۔ کیونکہ آسٹریلیا کے دورے دوران بھارتی بلے بازوں کی تیز گیندوں کے خلاف کمزوری سامنے آئی ہے۔ شعیب اختر نے بنگلہ دیش کی کی ٹیم کے حالیے دورے کے بعد پاکستانی بچ پر سخت تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے جو وکٹیں حاصل کی وہ ان کی رفتار کی وجہ سے تھیں۔ تیز پچیں یقیناً تیز گیند بازی کے لئے مددگار ہوں گی لیکن بھارت دیکھ چکا ہے شعیب اختر صرف ہوا اور اپنی طاقت کے بل پر بھی کتنے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||