BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 February, 2006, 04:35 GMT 09:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان کی سات رن سے فتح
سلمان بٹ
سلمان بٹ نے نصف سنچری میں نو چوکے لگائے
پشاور میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بھارت کو سات رن سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان کی اننگز میں ابھی 47 اوور ہی ہوئے تھے جب کم روشنی کے باعث میچ ختم ہو گیا اور یوں رن بنانے کی بہتر شرح کی وجہ سے پاکستان نے میچ سات رن سے جیت لیا۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 328 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان نے 47 اوور میں تین سو گیارہ رن بنائے ہیں اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

انضمام میچ میں بڑے انوکھے انداز میں آؤٹ ہوئے۔ انضمام کریز سے نکلے اور ایک فیلڈر نے ان کی وکٹ کی طرف گیند پھینکا جو انضمام نے اپنے بلے سے روک لیا جس بنا پر امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کامران اکمل، سلمان بٹ، شعیب ملک، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق اور عبدالرزاق شامل تھے۔

کامران اکمل نے پچیس رن بنائے جبکہ سلمان بٹ نے ایک سو ایک رن بنائے اور شعیب ملک نے نوے رن بنائے۔ کامران اکمل آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے ان کی وکٹ بھارت کے نئے بالر سری ساتھ نے لی۔ شاہد آفریدی صرف سترہ رن بناکر کیف کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔

سلمان بٹ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے پندرہ چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے اپنی سنچری ایک سودس گیندوں پر بنائی۔

کامران اکمل کی جگہ شعیب ملک کھیلنے آئے تھے ۔ انہوں نے ایک ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی ففٹی انچاس گیندوں پر بنائی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اوور میں لگاتار تین چوکے لگائے۔

بھارت کی ٹیم انچاس عشاریہ چار اوورز میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

سچن تندولکر نے اس میچ میں اپنی انتالیسویں سنچری بنائی۔ سنچری بنانے کے فوراً بعد وہ ارشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے ایک سو تیرہ گیندوں کا سامنا کیا۔ اس کے بعد جلد ہی راہول ڈراوڈ بھی ایل بی ڈبلیوقرار پائے۔ ان کی وکٹ رانا نوید نے حاصل کی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے خود فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سہواگ آؤٹ ہوکر واپس جاتے ہوئے

پاکستان نے فاسٹ بولر شعیب اختر کی جگہ عمر گل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے محمد آصف نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے تیس رن دے کر تین وکٹیں حاصل کئیں۔ رانا نوید سب سے کامیاب رہے انہوں نے باسٹھ رن دے کر چار وکٹیں حاصل کئیں۔ عمر گل نے تین اوور کیئے اور انہوں نے تین اوور میں پینتیس رن دیئے۔ عبدالرزاق نے دس اوور میں ستر رن دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

عرفان پٹھان، وریندر سہواگ کے جلد آؤٹ ہو جانے کے بعد دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے پینسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔

اسکے بعد دہونی نے بھی تیز رفتاری سے بیٹنگ کی۔ دہونی نے پینتالیس گیندوں میں اپنی ففٹی بنائی۔ اس کے بعد وہ تریپن گیندوں پر 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔انہوں نے دس چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

دہونی کے آؤٹ ہونے کے بعد یوراج کھیلنے آئے ہیں اور وہ تیز رفتاری سے رن بنا رہے تھے جب عبدالرزاق کی گیند پر ارشد خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ یوراج نے صرف اٹھائیس گیندوں پر انتالیس رن بنائے۔

سچن کے بعد بھارت کے کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا تانتا بندھ گیا۔

پاکستان کی طرف سے سہواگ کو پہلی گیند پر آؤٹ کرنے کے بعد دہونی کی وکٹ بھی محمد آصف نے حاصل کی۔ عرفان پٹھان کو رانا نوید نے آؤٹ کیا۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم کی وکٹ کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ اس وکٹ پر دوسواسی ایک فائٹنگ اسکور ثابت ہوسکتا ہے۔

سہواگ کے بعد عرفان پٹھان کھیلنے آئے تھے

انضمام الحق اپنی فٹنس سے مطمئن ہیں۔ منتخب میچوں میں کھیلنے کے بارے میں سوال پر ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ ٹیم کے نقطۂ نظر سے تمام میچز اہم ہیں۔اگر پاکستانی ٹیم سیریز جیت لیتی ہے تو آخری میچ میں وہ آرام کرینگے۔

ارباب سٹیڈیم میں کی ایک تعداد میچ دیکھنے کے لیے آئی ہے۔

پاکستانی ٹیم
سلمان بٹ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، انضمام الحق، شاہد آفریدی، عبدالرزاق، کامران اکمل، محمد آصف، رانا نوید الحسن اور عمر گل۔ ارشد خان سپر سب

بھارتی ٹیم
وریندر سہواگ، سچن تندولکر، راہول ڈراوڈ، یوراج سنگھ، محمد کیف مہندر سنگھ دھونی، عرفان پٹھان،اجیت اگارکر، سری سانتھ، ایم کارتھک اور ظہیر خان

فیصل اقبالشناخت اپنی چاہیے
ماموں پرفخرمگر شناخت اپنی چاہیے
آصف’دی ان سوئنگر‘
پاکستانی ’پیس بیٹری‘ کا نیا اور مہلک ہتھیار
یونس خانپاکستان کا نیا ریکارڈ
سات کھلاڑیوں کی نصف سنچریاں
’ایکشن ٹھیک ہے‘
شیعب کا ایکشن آئی سی سی رولز کے مطابق
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد