ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے خلاف پہلے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کےلیے پاکستان کی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ انضمام الحق جو کمر کی تکلیف کے سبب کراچی ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے فٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹیسٹ ٹیم میں شامل دانش کنیریا ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیصل اقبال اور محمد آصف ون ڈے میچوں کے لیے بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پاکستان کی سولہ رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق ( کپتان) یونس خان، محمد یوسف، عبدالرزاق، شعیب اختر، شاہد آفریدی، شعیب ملک، کامران اکمل، ارشدخان، سلمان بٹ، عمران فرحت، رانانویدالحسن، فیصل اقبال، عمرگل، محمد آصف اور یاسرعرفات۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چھ فروری کو پشاور میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کے بقیہ میچز گیارہ فروری کو راولپنڈی، تیرہ فروری کو لاہور، سولہ فروری کو ملتان اورانیس فروری کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ | اسی بارے میں موسم: ’چھ دن کا میچ ہونا چاہیے‘15 January, 2006 | کھیل ریکارڈ نہ بن سکا، میچ ڈرا17 January, 2006 | کھیل اکمل اور رزاق میچ چھین کر لے گئے01 February, 2006 | کھیل شعیب کی بولنگ پر اعتراض ختم؟10 May, 2005 | کھیل ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی30 November, 2005 | کھیل 2005: کرکٹ کی اے ٹو زیڈ گائیڈ30 December, 2005 | کھیل بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی05 January, 2006 | کھیل انیس سال بعد سیریز کی جیت01 February, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||