BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 December, 2005, 13:10 GMT 18:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
2005: کرکٹ کی اے ٹو زیڈ گائیڈ
مک گرا اور فلنٹوف
ایشز کی جیت انگلینڈ کے لیے یادگار رہےگی
کرکٹ کی دنیا میں دو ہزار پانچ میں کیا ہوا؟ یہ جاننے کے لیے بی بی سی کی سال دو ہزار پانچ کی کھیل کی گائیڈ ملاحظہ کیجیے۔

’اے‘ سے ایشز، انگلینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کو بہت پذیرائی ملی اور کرکٹ تمام اخبارات کے پہلے صفحے پر چھا گئی۔

’بی‘ سی برمودا، برمودا نے دو ہزار سات کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سپنر ڈوینے لیورکاک نے آئرلینڈ میں مقیم اپنی والدہ کو فون کر کے یہ خوشخبری ان الفاظ میں دی :ماں ہم ورلڈ کپ میں جا رہے ہیں، تیار ہوجائیں‘۔

’سی‘ سے کلارک، خواتین کھلاڑوں میں ایک عظیم نام۔ انہوں نے خواتین کے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کو انڈیا کے خلاف فتح دلائی۔ تاہم سال کے آخر میں انہیں انگلینڈ میں اوسط درجے کے نتائج ملے۔

’ڈی‘ سے ڈراوڈ، انڈیا کے کپتان گنگولی اور کوچ گریگ چیپل کے معاملے کی تفصیلی چھان بین کے بعد ڈراوڈ نئے کپتان کے طور پر سامنے آئے اور انہوں نے پروقار انداز میں ٹیم کی قیادت کی۔

برائن لارا
لارا نے ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ رن بنا لیے

’ای‘ سے ایسکس ایگلز، رونی ایرانی کی ٹیم نے ٹوٹ سپورٹ لیگ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور سولہ میں سے صرف ایک میچ ہاری۔ ڈیرن گف، دانش کنیریا اور گرانڈ فلاور ان کے نمایاں ستارے تھے۔

’ایف‘ سے فلنٹوف، انہوں نے اگست کی سیریز میں تقریباً سارے انعامات اپنے نام کر لیے۔

’جی‘ سے گلکرسٹ، آئی سی سی کی رینکنگ میں وہ بلے بازی میں پہلے نمبر پر ہیں لیکن ایشز میں ان کی کارکردگی نے ٹیم کو نقصان بھی پہنچایا۔

’ایچ‘ سے ہیمپشائر، شین وان کی قیادت میں ان کی ٹیم نے سی اینڈ جی ٹرافی جیت لی اور اب ان کی نظریں دو ہزار چھ کی کنٹری چیمپئن شپ پر لگی ہوئی ہیں۔

’آئی‘ سے انضمام الحق، انگلینڈ کے بالر ان کے سامنے بچے ثابت ہوئے اور انہوں نے پانچ اننگز میں چار سو اکتیس رن بنا کر اپنی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں دو صفر سے فتح دلائی۔ انگلینڈ کے بالر انہیں سیریز میں صحیح معنوں میں صرف دو مرتبہ آؤٹ کر سکے جبکہ دو دفعہ رن آؤٹ ہونے کے علاوہ وہ ایک موقع پر ناٹ آؤٹ بھی رہے۔

انضمام الحق
پانچ اننگز میں چار سو اکتیس رن

’جے‘ سے جیت، پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے لیے یہ سال جیت کا سال رہا۔

’کے‘ سے کیتھرین، بارنسلے دوکی انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم کے لیے ایشز سیریز میں بہت مفید ثابت ہوئیں۔ انہوں نے فیصلے کن ٹیسٹ میں ایک سو گیارہ رن کے عوض نو وکٹیں حاصل کیں اور دسویں نمبر پر بلے بازی کرتے ہوئے چون رن بنائے۔

’ایل‘ سے لارا، ریکارڈ توڑنے کے لیے ہی بنائے جاتے ہیں لیکن ٹرینیڈاڈ کے سپوت کا کرکٹ کی تاریخ میں اپنا ہی مقام ہے۔ اس سال انہوں نے ایلن بارڈر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

’ایم‘ سے میک گرا، لارڈز میں انہوں نے سال کی بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ ایک روزہ میچوں میں بہترین بالر کا اعزاز اپنے پاس رکھا۔

’این‘ سے ناٹنگھم شائر، سٹیفن فلیمنگ کو کپتان بنانے کا فیصلہ بہت اچھا ثابت ہوا اور ان کی ٹیم نے کنٹری چیمپئن شپ جیت لی۔

’او‘ سے ون ڈے شاک، بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے دی۔

’پی‘ سے پیٹرسن، انہوں نے ایشز میں سب سے زیادہ رن بنائے اور اوول ٹیسٹ کے آخری دن سنچری بنا کر فلنٹوف کی کارکردگی کا کچھ حصہ بھی اپنے نام کر لیا۔

’کیو‘ سے کوین پارک اوول،حیرت کی بات ہے کہ دو ہزار سات کے ورلڈ کپ میں بہت سے ابتدائی گروپ میچ کیریبین کے سب سے پرانے میدان میں نہیں ہو رہے۔

’آر‘ سے ریورس سونگ، وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے متعارف کروایا گیا یہ ہنر دو ہزار پانچ میں پھر واپس آ گیا۔ انگلینڈ کے سائمن جونز نے اسے آسٹریلیا کے خلاف کامیابی سے استعمال کیا۔

’ایس‘ سے شعیب اختر، انہوں نے اپنی فٹنس پر توجہ دینے کے بعد انگلینڈ کو شدید پریشانی میں مبتلا کیا۔

’ٹی‘ سے ٹرینٹ برج، انگلینڈ کی پسندیدہ ٹیسٹ گراؤنڈ جہاں ’ہوگی‘ اور گیلو کی یادگار شراکت نے ایشز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

شین وارن
وارن نے اس سال ڈینس للی کا ریکارڈ توڑ دیا

’یو‘ سے امپائر، آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے سات ممبران میں سے بہت سے آج کل تنقید کی زد میں ہیں۔ پینل میں اضافہ عنقریب متوقع ہے۔

’وی‘ سے وان، انگلینڈ کے کپتان نے ایشز کی جیت کے ساتھ ٹیم کو مسلسل چھٹی سیریز میں فتح دلائی۔ تاہم ان کی اپنی فارم اور ان کا گھٹنہ ان کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے۔

’ڈبلیو‘ سے وارن، شین وارن سرخیوں سے باہر کم ہی رہتے ہیں۔ انہوں نے ایشز میں چالیس وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ایک سال میں 85 وکٹیں لینے کاڈینس للی کا ریکارڈ بھی توڑا۔

’ایکس‘ سے ’ایکس ریٹڈ بیہیویر‘، شاہد آفریدی کو پچ خراب کرنے کے جرم میں تین میچوں کی پابندی برداشت کرنی پڑی۔

’وائے‘ سے یارک شائر، اس کاؤنٹی نے آخر کار اپنے لیے جگہ خرید لی ہے۔

’زیڈ‘ سے زمبابوے، وکٹ کیپر ٹیٹنڈہ نے کپتانی چھوڑ دی۔ کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کا ویزا نہ ملنے پر ہڑتال کر دی۔

انگلینڈ خوش آمدیدانگلینڈ کا دورہ بھارت
تین ٹیسٹ اور سات ایک روزہ میچ کھیلیں گے
احسان مانی’میچ فکسنگ ختم‘
’اب میچ پہلے کی طرح فکس نہیں ہوتے‘
شعیب اخترقائد کو خراجِ تحسین
انضمام زبردست کپتان ہیں: شعیب اختر
 شائقینتماشائیوں کی واپسی
ٹیسٹ کرکٹ میں شائقین کی دلچسی بحال
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد