انگلینڈ: دورہ بھارت کے حتمی مقامات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ انڈیا کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو تیرہ فروری سے شروع ہو گا اور اس میں ناگ پور، موہالی اور ممبئی میں ٹیسٹ کھیلے جائیں گے۔ دورے میں سات ایک روزہ میچ بھی کھیلے جائیں گے جس کے لیے دلی، فرید آباد، گووا، کوچن، گوواہاتی، جمشید پور اور اندور کا انتخاب کیا گیا ہے۔ موہالی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ پہلے احمد آباد میں کھیلا جانا تھا لیکن انڈین کرکٹ بورڈ نے اس کا مقام تبدیل کر دیا ہے۔ انگلینڈ چھوٹے شہروں میں کھیلنے کے بارے میں فکر مند تھا کیونکہ اس کے لیے تماشائیوں کو دور سے آنا پڑتا۔ اس کے علاوہ جمشید پور اور اگر تلہ میں رکھے گئے وارم اپ میچوں کے بارے میں انگلینڈ اچھے ہوٹلوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے پریشان تھا جنہیں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب یہ ممبئی اور برودہ کے مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ انڈین کرکٹ بورڈ ان مقامات میں تبدیلی پر آمادہ نہیں تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ سب جگہوں پر باری باری میچ کرواتے ہیں اور اس پالیسی کو تبدیل کرنا مشکل ہے۔ لیکن انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے اسے بالآخر اس بات پر آمادہ کر لیا کہ بڑے شہروں میں بیرونی ممالک سے آنے والے شائقین اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی آمد و رفت اور رہائش آسان ہو گی۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز جان کار کا کہنا ہے کہ ’اگرچہ ان کے حکام کو اپنی پالیسی کے مطابق شہروں انتخاب کرنا تھا، تاہم وہ انگلینڈ کی پریشانی کو حل کرنے میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ممبئی کا ٹیسٹ میچ اور اسکے بعد جے پور کا وارم اپ میچ اور دلی میں کھیلے جانے والے پہلے دو ایک روزہ میچ تماشائیوں کو بہترین سہولتوں کے ساتھ اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع دیں گے۔ اس سے بیرون ملک سے آنے والے تماشائیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا‘۔ گووا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ گووا اور کوچن میں کھیلے جانے والے تیسرے اور چوتھے ایک روزہ میچوں کے بارے میں بھی ہم پر امید ہیں کہ انگلینڈ کے حامی ان مشہور ساحلی مقامات پر آئیں گے‘۔ یہ دورہ پہلے شیڈول سے ایک ہفتہ قبل شروع ہو رہا ہے کیونکہ فروری میں پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ ملتوی ہو گیا ہے۔ کار نے مزید کہا کہ ’اس سے انگلینڈ کو زیادہ عرصہ بہتر موسم میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اس سے کھلاڑوں کو انڈیا کے دورے کے اختتام اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے درمیان آرام کا مناسب وقفہ ملے گا‘۔ | اسی بارے میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی30 November, 2005 | کھیل ’گنگولی کے ساتھ کام مشکل ہے‘29 September, 2005 | کھیل بھارت میں مجھ پرگولی چلی: فلنٹاف21 September, 2005 | کھیل پاکستان چمپئنزٹرافی 2010 کامیزبان03 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||