BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 03 September, 2005, 02:48 GMT 07:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان چمپئنزٹرافی 2010 کامیزبان

آئی سی سی ٹرافی
آئی سی سی ٹرافی دو ہزار چار
سنہ دو ہزار دس میں ہونے والے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف نے دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس سے واپس آنے کے بعد لاہور میں صحافیوں سے بات چیت میں بتایا کہ ہر دو سال بعد ہونے والا آئی سی سی چمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب ہر سال ہوا کرے گا۔

سلیم الطاف کے مطابق آئی سی سی نے دو ہزار دس کا آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کے لیے پاکستان کو چنا ہے۔

سلیم الطاف نے بتایا کہ آئی سی سی کے فیصلے کے مطابق اگلی ایفرو ایشین کرکٹ سیریز بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلی جائے گی۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کا کہنا تھا کہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے شیڈول اور مقامات اس سال اکتوبر تک طے کر لیے جائیں گے۔
سلیم الطاف کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی چھ اہم اسامیوں کے لیے اشتہار دیا جا رہا ہے۔ ان چھ اسامیوں میں ایک ڈائریکٹر، ایک اسسٹننٹ ڈائریکٹر، دو ایلیٹ کوچز اور دو جونئر کوچز شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بارہ ستمبر کو ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ان اسامیوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کر کے ان کا انتخاب کرے گی۔

انضمام الحق کو ورلڈ الیون میں شامل نہ کرنے پر سلیم الطاف نے کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے تاہم آئی سی سی اس ضمن میں کچھ نہیں کر سکتی کیونکہ یہ انتخاب آزاد سلیکٹر کے پینل نے کیا ہے۔

سلیم الطاف کے مطابق سچن ٹنڈولکر کے ان فٹ ہونے کے بعد اب اس کا قوی امکان ہے کہ انضمام الحق ورلڈ الیون میں جگہ حاصل کر لیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد