آئی سی سی میں گنگولی کی اپیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے دو میچوں میں کھیلنے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔ گنگولی پر پاکستان کے خلاف ہفتے کے روز کلکتہ میں ہونے والے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے اگلے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس اپیل کی سماعت نہ ہونے کی صورت میں گنگولی کو شائد ہفتے کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت بھی مل جائے۔ آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کمیٹی اپنا فیصلہ سات روز کے اندر اندر سنانے پر پابند ہے۔ دوسری طرف مایہ ناز پاکستانی باؤلر عمران خان اور وسیم اکرم نے گنگولی کی حمایت میں بیانات دئے ہیں اور کہا ہے کہ کلکتے میں اوس کی وجہ سے گیند کو سکھانے میں وقت ضائع ہوا تھا اور اس موقع پر امپائر کوگنگولی کی حمایت میں فیصلہ کرنا چاہئیے تھا۔ آئی سی سی کے میچ ریفری کلائیو لائیڈ نے انڈیا کی ٹیم کو میچ کے دوران رکاوٹوں میں ضائع ہونے والے ٹائم کو پورا کرنے کے لئے چوبیس منٹ کا وقت گنگولی کو دی جانے والی سزا غیر معمولی نوعیت کی ہے کیونکہ انہیں پچھلے سال آسٹریلیا میں اسی طرح کی سزا دی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||